1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریا: جنسی حملوں کے الزام میں چھ افغان باشندوں کی شناخت

عاطف بلوچ، روئٹرز Reuters, AP
10 جنوری 2017

آسٹریا کی پولیس نے چھ افغان مہاجرین کی شناخت کی ہے، جنہوں نے نئے سال کے موقع پر کم از کم 18 خواتین پر جنسی حملے کیے۔ یہ واقعات نئے سال کے جشن کی تقریبات کے موقع پر انسبروک شہر میں پیش آئے۔

https://p.dw.com/p/2VY67
Österreich Sexuelle Übergriffe in der Silvesternacht  Innsbruck
تصویر: picture alliance/dpa/R. Parigger

انس بروک پولیس کے سربراہ مارٹِن کِرشلر نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ان واقعات میں ممکنہ طور پر مہاجر کیمپوں میں رہنے والے وہ چھ افغان باشندے ملوث تھے، جن کی عمریں 18تا 22 برسوں کے درمیان ہیں۔

انسبروک میں نئے سال کے جشن کے موقع پر 18 خواتین نے جنسی حملوں کی شکایات درج کروائی تھیں۔ آسٹریا کے متعدد دیگر شہروں میں بھی اسی طرز کی شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ آسٹریا کے نجی کوائف کے قوانین کے تحت ان مشتبہ افراد میں سے کسی کا نام بھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان چھ میں سے ایک ملزم نے اعترافِ جرم کیا ہے جب کہ دیگر پانچ نے ان الزامات کو مسترد کر رہے ہیں۔ ایک پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، اسی لیے ان مشتبہ افراد کو فی الحال حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

Köln Bundespolizei im Hauptbahnhof
اس بار کولون میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھیتصویر: Reuters/W. Rattay

مقامی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے شکایت کی کہ انسبروک کے مرکز میں نئے سال کے جشن کے موقع پر کنسرٹ اور آتش بازی کے مظاہرے کے دوران حملہ آوروں نے اسے زبردستی چھوا اور بوسے کی کوشش کی۔ بعض خواتین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے انہیں پشت سے آن دبوچا اور ان کے جسمانی اعضاء کا چھوا۔

بعض خواتین نے اس موقع پر اپنے موبائل فونز سے حملہ آوروں کی تصاویر کھینچ لیں، جن سے پولیس کو ان چھ ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوئی۔

سن 2016ء کے آغاز پر جرمن شہر کولون میں بھی اسی طرز کے حملے کیے گئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ ان حملہ آوروں کا تعلق مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک سے تھا۔ اس بار نئے سال کے موقع پر اسی تناظر میں کولون اور دیگر اہم شہریوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔