امریکہ: سپر باؤل پریڈ پر فائرنگ میں ایک شخص ہلاکِ،متعدد زخمی
15 فروری 2024امریکی ریاست میزوری کی کینساس سٹی میں ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم ایک شخص کی ہلاکت اور بیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سپر باؤل کی فتح پر جشن منانے کے لیے ایک پریڈ ہو رہی تھی۔ اس سلسلے میں ہونے والے پروگرام کے اختتام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
نیویارک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
جشن کی یہ پریڈ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً دو بجے دوپہر میں یونین اسٹیشن کے پاس پہنچ کر ختم ہوئی اور مقامی اطلاعات کے مطابق کنساس سٹی چیفس کے کھلاڑی ابھی اسٹیج پر ہی موجود ہی تھے، کہ فائرنگ شروع ہو گئی۔
امریکہ: اسکول میں فائرنگ، ایک طالب علم ہلاک متعدد زخمی
کنساس سٹی کے پولیس سربراہ اسٹیسی گریوز نے بتایا کہ گولی لگنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے، جس میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔
امریکہ: اندھا دھند فائرنگ میں کم از کم 22 افراد ہلاک
تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس اب بھی متاثرین کی کل تعداد کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہے اور بتایا کہ یہ کیس ''ابھی بھی ایک فعال تفتیش کے دائرے میں ہے۔''
ریڈیو ڈی جے کی ہلاکت اور گرفتاریاں
پولیس چیف گریوز نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں پولیس نے ایک تیسرے فرد کو بھی حراست میں لیا ہے، جبکہ دو افراد کے حراست میں لیے جانے کی پہلے ہی اطلاع تھی۔
امریکہ: اسکول گریجویشن تقریب میں فائرنگ، دو افراد ہلاک
انہوں نے آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیوز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا، ''ہم نے تین افراد کو حراست میں لیا ہے، اور آج کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔'' مذکورہ ویڈیو میں ایک فرد کو زیر کرنے میں پولیس کی مدد کرتے ہوئے شائقین کو بھی دکھایا گیا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے دو واقعات، آٹھ افراد زخمی
انہوں نے کہا کہ پولیس متوفی کی شناخت کرنے اور ان کے اہل خانہ کو جلد از جلد مطلع کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جبکہ زخمیوں کو ان کے پیاروں سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔''
کنساس سٹی کے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کے کے ایف آئی نے بعد میں یہ اطلاع دی کہ اس کی ایک ڈی جے لیزا لوپیز فائرنگ میں ہلاک ہو گئی ہیں۔
ریڈیو اسٹیشن 'کنساس کمیونٹی ریڈیو' نے اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، ''اس احمقانہ حرکت نے اس کے خاندان سے ایک خوبصورت شخص کو چھین لیا ہے۔''
چیفس کا اظہار افسوس
کنساس سٹی چیفس نے ایک بیان میں اس فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ''تشدد کے اس بے ہودہ فعل سے واقعی غمزدہ ہیں '' اور یہ کہ ان کے ''دل متاثرین، ان کے اہل خانہ اور کنساس سٹی کے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔''
بیان میں قانون نافذ کرنے والے حکام اور پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ امریکی فٹ بال ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچ اور عملہ محفوظ ہیں اور فائرنگ کے بعد ان سب کا معائنہ کیا گیا۔
کنساس سٹی کے میئر کوئنٹن لوکاس، جو اس جشن میں بھی شریک تھے، ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ شوٹنگ کے بارے میں ''ناقابل یقین حد تک پریشان اور مایوس'' ہیں۔
انہوں نے کہا، ''میں نہیں چاہتا کہ ہمیں اپنے ملک میں، ہر بڑے ایونٹ کے لیے گولی مار دیے جانے کی فکر کے بارے میں فکر کرنا پڑے۔''
کنساس سٹی پولیس چیف اسٹیسی گریوز نے کہا کہ ''آج جو کچھ بھی ہوا میں اس پر ناراض ہوں۔ جو لوگ بھی اس جشن میں آئے تھے، وہ ایک محفوظ ماحول کی توقع رکھتے ہیں۔''
گن وائلنس آرکائیو کے مطابق کنساس سٹی شوٹنگ کہ یہ واقعہ رواں برس اب تک امریکہ میں کم از کم 47 ویں بڑے پیمانے پر شوٹنگ کے واقعات میں سے ایک ہے۔ بڑے واقعات کا مطلب یہ کہ جس میں بندوق بردار سمیت چار یا اس سے زیادہ لوگ مارے گئے ہوں۔
جشن منانے کے لیے ہزاروں کا مجمع
کنساس سٹی چیفس ٹیم نے نیشنل فٹ بال لیگ کے رواں برس سپر باؤل میں گزشتہ اتوار کے روز کامیابی حاصل کی تھی، جس کے جشن کے لیے شہر کے مرکز میں ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔
میزوری اور کنساس کے دونوں گورنرز نے کہا کہ جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو، وہ دونوں وہاں موجود تھے لیکن وہ محفوظ طریقے سے علاقے سے نکل گئے۔
وہ علاقے جو جشن میں ہجوم سے بھرے ہوئے تھے شوٹنگ کے بعد ویران نظر آئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عینی شاہدین اس حوالے سے جو ویڈیوز پوسٹ کی ہیں، اس میں یونین اسٹیشن کے باہر افراتفری کا ماحول دیکھا جا سکتا ہے۔ اس اسٹیشن کی 109 برس پرانی عمارت بیوکس آرٹس کی ایک شاندار تعمیری نمونہ ہے، جو ایک وقت میں مسافروں اور مال بردار ٹریفک کے لیے امریکی ریل کے ایک بڑے مرکز کے طور پر کام کرتی تھی۔ اب بھی یہ سیاحوں کی اہم توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ص ز /ج ا (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)