1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امسالہ حج، اعداد و شمار کے آئینے میں

مقبول ملک ڈی پی اے
2 ستمبر 2017

اسلام کے ایک بنیادی رکن کے طور پر سعودی عرب میں اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے مسلمانوں کی تعداد 2.35 ملین بنتی ہے۔ سعودی عرب کے ہجری کیلنڈر کے مطابق اس سال مناسک حج اتوار تین ستمبر کے روز اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔

https://p.dw.com/p/2jG7V
تصویر: picture alliance/AP Photo/N. El-Mofty

سعودی عرب کی وزارت حج اور ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت حج کے لیے، جو دنیا بھر میں مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے اور دیگر ذرائع کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا سالانہ انسانی اجتماع، مختلف براعظموں سے سعودی عرب کے شہر مکہ اور اس کے گرد و نواح میں قریب  23.5 لاکھ مسلمان مرد و خواتین جمع ہیں۔

چند اہم اعداد و شمار:

حاجیوں کی مجموعی تعداد: 23.5 لاکھ

سعودی عرب کے باہر سے آنے والے حجاج:  17.5 لاکھ

سعودی عرب کے اندر سے آنے والے حجاج: 6 لاکھ

حجاج میں مردوں کی تعداد: 13.3 لاکھ

حجاج میں عورتوں کی تعداد: 10.1 لاکھ

یورپ سے آنے والے حجاج: قریب 85 ہزار

امریکی اور آسٹریلوی براعظموں کے حجاج: قریب 22 ہزار 300

غیر عرب ایشیائی حجاج: 10.4 لاکھ

غیر عرب افریقی حجاج: قریب ایک لاکھ 87 ہزار

عرب حجاج: قریب 4 لاکھ 16 ہزار

سکیورٹی کے لیے تعینات سعودی اہلکار: 3 لاکھ

سکیورٹی کے لیے نصب ویڈیوکیمرے: 5 ہزار

وادی منیٰ میں حجاج کے خیموں کی تعداد: ایک لاکھ 60 ہزار

منیٰ میں بھگدڑ، سینکڑوں ہلاکتیں: ویڈیو رپورٹ