1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن کے وکٹری کالم سے تانبے کی پلیٹیں چوری

21 اگست 2021

جرمن دارالحکومت برلن کے مشہور زمانہ وکٹری کالم کی چھت پر نصب تانبے سے بنی پلیٹوں کا کچھ حصہ چوری ہوگیا ہے۔ چوری کی اس واردات کا انکشاف گٹر چیک کرنے والے مزدوروں نے کیا۔

https://p.dw.com/p/3zJxL
برلن کا مشہور زمانہ وکٹری کالم (فتح کا ستون)
برلن کا مشہور زمانہ وکٹری کالم (فتح کا ستون)تصویر: picture-alliance/blickwinkel/McPHOTO/I. Schulz

چوری کی ابتدائی معلومات

جرمن پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ نامعلوم چوروں نےبرلن میں وکٹری کالم (فتح کا ستون) کی چھت پر نصب تانبے کی پلیٹیں توڑ کر چوری کر لی ہیں۔ اس چوری کا پتہ ضلعی دفتر کے بھیجے گئے ورکرز نے لگایا ہے۔

اس چوری کی واردات  کا جمعہ کے روز اس وقت معلوم ہوا جب ڈسٹرکٹ آفس کی طرف سے بھیجے گئے گٹر چیک کرنے والے ورکرز  نے چھت پر تانبے کی پلیٹوں کے بڑے حصے کو غائب پایا۔

تفتیشی عمل

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ چوری کب ہوئی اور کس نے کی۔ دریں اثناء پولیس نے 'تاریخی اور اہم مواد‘   کی چوری کے حوالے سے  تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

جرمنی کا فنی شاہکار

برلن میں واقع وکٹری کالم یا فتح کا ستون سن 1864 سے 1871 کے دوران جرمنی کی آسٹریا، فرانس اور ڈنمارک کے خلاف فتوحات کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کا ڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ ہائنرش اشٹراک نے بنایا تھا۔ اس کا افتتاح دو ستمبر سن  1873 کو کیا گیا تھا۔

ع آ / ع ح (اے ایف پی، ڈی پی اے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں