1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں 2022ء کے دوران ریکارڈ امیگریشن

28 جون 2023

جرمنی میں سال 2022ء کے دوران ریکارڈ تعداد میں تارکین وطن ملک میں داخل ہوئے۔ تارکین وطن کی آمد میں اضافے کی بڑی وجہ یوکرین کی جنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/4TB4X
Deutschland Flughafen Köln/Bonn | Rückkehr Rettungsteam aus der Türkei nach Erdbebenkatastrophe
تصویر: Kadir Ilboga/Anadolu Agency/picture alliance

جرمن شماریاتی ایجنسی ڈی سٹاٹِس کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس یعنی سال 2022ء کے دوران 2.67 ملین افراد جرمنی میں آئے جبکہ اسی عرصے کے دوران ملک چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد 1.2 ملین رہی۔ اس طرح 2022ء کے دوران جرمنی کو اپنا گھر بنانے والے نئے افراد کی تعداد 1.4 ملین بنتی ہے۔ 

ہنرمند تارکین وطن کی آمد، جرمنی میں نیا قانون منظور

جرمنی میں غیر ملکیوں کو شہریت دیے جانے میں ریکارڈ تیزی
’امیگریشن فوائد سے زیادہ نقصانات لاتی ہے‘

اس سے ایک برس قبل یعنی 2021ء کے دوران ملک میں داخل ہونے والوں کی تعداد 1.32 ملین جبکہ چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد 994,000 تھی۔ جرمنی میں تارکین وطن کی آمد میں اضافہ یوکرینی جنگ کی وجہ سے ہوا۔ اس تنازعے کے سبب 1.1 ملین یوکرینی باشندے جرمنی میں پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔

جرمن شماریاتی ایجنسی کے اعداد وشمار کے مطابق شام، افغانستان اور ترکی سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں بھی 2021ء کے مقابلے میں گزشتہ برس اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ یورپی یونین کے رکن ممالک سے بھی جرمنی آنے والوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا اور سال 2022ء کے دوران ان ممالک سے ایسے افراد کی تعداد 87 ہزار رہی جنہوں نے جرمنی کو اپنا گھر بنایا۔ یورپی یونین کے رکن جن ممالک کے تارکین جرمنی آئے، ان میں رومانیہ، پولینڈ اور بلغاریہ سرفہرست رہے۔

دوسری طرف جرمنی چھوڑ کر جانے والے جرمن شہریوں کی تعداد میں بھی سال 2022ء کے دوران اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔ سال 2021ء کے دوران جرمنی چھوڑ کر دنیا کے کسی اور ملک میں جا بسنے والے جرمن شہریوں کی تعداد 64 ہزار رہی تھی۔ جرمن شماریاتی ایجنسی کے مطابق سال 2022ء کے دوران 83 ہزار جرمن شہری جرمنی چھوڑ کر کسی اور ملک میں آباد ہو گئے۔

ا ب ا/م م (روئٹرز، ڈی پی اے)