سلمان خان کی سزا اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
5 اپریل 2018جودھ پور کی ایک عدالت کی جانب سے نایاب نسل کے ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی سپر اسٹار کو پانچ برس قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اس حوالے سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنی آراء کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہی ہے۔
آنند کرشنا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھتے ہیں کہ دراصل سلمان خان نے ہرن کا شکار نہیں کیا بلکہ بے چارہ ہرن بالی ووڈ کے سپر اسٹار زکو دیکھ کر خوشی میں خود ہی مر گیا۔
ایان کرماکر نامی ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا،
ایک بھارتی صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے، فیصلے پر ہرنوں کا جشن،
سبھاشیش اپنی ٹوئیٹ میں پوچھتے ہیں کہ سلمان کو جیل ملے گی یا بیل؟
للیت نامی بھارتی صارف لکھتے ہیں کہ اس معاملے مین ساری غلطی کالے ہرن کی تھی۔ سلمان خان نے تو صرف گولی پھینکی تھی لیکن یہ کالا ہرن اپنی صلاحتیں دکھانے کے لیے دوڑ کر گولی کے راستے میں کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے وہ جان سے گیا۔