1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شریف۔ زرداری ملاقات بدھ کو بھی جاری رہے گی

5 اگست 2008

پاکستانی حکمران اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے درمیان آج اسلام آباد میں معزول ججوں کی بحالی اور صدر پرویز مشرّف کے مواخذےجیسے موضوعات پر فیصلہ کن مذاکرات ہوئے۔

https://p.dw.com/p/EqX3
میاں نواز شریف کے مطابق جن نکات پر ان کی جماعت مسلم لیگ نواز نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا تھا ان میں سے ایک پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہےتصویر: AP

حکمران اتحادکے سربراہان، آصف علی زرداری اور میاں محمد نواز شریف نے اپنی ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اتحاد کے مستقبل کے تعلق سے دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات کل بدھ کے روز بھی جاری رہے گی۔

دونوں رہنماوٴں نے دارالحکومت اسلام آباد میں چھہ گھنٹوں تک ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مزکورہ ملاقات میں اختلافی امور طے نہیں ہاسکے جس کے باعث فریقین نے بدھ کو بھی اپنی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ان مذاکرات سے پہلے لاہور میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد مسلم لیگ نواز کے قائدمیاں نواز شریف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو حتمی بنانے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے تاہم وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ ان کے کسی فیصلے سے آمریت مضبوط ہو۔