صدر آصف زرداری کا آج پاکستانی پارلیمان سے پہلا خطاب
20 ستمبر 2008اشتہار
ہفتہ کے روز صدر زرداری کے خطاب سےایک روز قبل اسلام آباد میں ملکی پارلیمان نے چند ذیلی کمیٹیوں کی قیادت کے حوالے سے ایسے فیصلے بھی کئے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اقتدار نے دیگر جماعتوں کو ساتھ کے لر چلنے کی ایک کوشش کی تو ہے، مگر پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کی صدارت میں پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی حکومت اب تک کوئی بھی ایسا بڑا فیصلہ کرنے سے ہچکچا رہی ہے جس کے بارے میں یہ کہا جاسکے کہ پاکستانی حکومت نے مسلم لیگ نون کا کوئی بنیادی مطالبہ مان لیا ہے۔
اسلام آباد میں امتیاز گل نے ہفتہ کی صبح اپنی ایک رپورٹ کا موضوع اس امر کو بنایا کہ صدر زرداری کے پارلیمان سے خطاب سے ایک روز قبل قومی اسمبلی نے کیا فیصلے کئے اور ان کے بارے میں مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کا مئوقف کیا ہے۔