1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صنفی مساوات: جرمنی بہتری کے بعد ورلڈ انڈکس میں چھٹے نمبر پر

25 جون 2023

صنفی مساوات کے حوالے سے تیار کردہ نئی عالمی درجہ بندی میں جرمنی کی پوزیشن چار درجے بہتر ہو کر اب چھٹی ہو گئی ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ وفاقی جرمن حکومت کے وزراء میں بھی مردوں اور عورتوں کی تعداد تقریباﹰ برابر ہے۔

https://p.dw.com/p/4SxMC
Deutschland Schloss Meseberg | Klausurtagung des Bundeskabinetts | Gruppenbild
تصویر: Fabrizio Bensch/REUTERS

آسٹریا میں ویانا سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس حوالے سے جو نئی عالمی درجہ بندی سامنے آئی ہے، اس میں اہم بات صنفی توازن نہیں بلکہ کسی بھی ملک میں مردوں اور خواتین کے مابین صنفی بنیادوں پر عملی مساوات اور سماجی انصاف کی صورت حال ہے۔

ہر تیسرے جرمن مرد کے لیے خواتین کے خلاف تشدد ’قابل قبول’

ایسی گزشتہ ورلڈ رینکنگ میں یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں شمار ہونے والے جرمنی کی پوزیشن دسویں تھی۔ اس مرتبہ تاہم جرمنی کی پوزیشن چار درجے بہتر ہو کر چھٹی ہو گئی ہے۔

جرمنی میں عورتوں اور مردوں کو مساوی حقوق حاصل نہیں، سروے

Symbolbild: Gender Pay Gap
دنیا کے بہت سے ممالک میں ایک ہی طرح کا کام کرنے پر بھی خواتین کو مردوں کی نسبت کم اجرتیں دی جاتی ہیں۔ اس تصویر میں: احتجاج کرتی ہوئی برطانوی خواتینتصویر: Yui Mok/empics/picture alliance

خواتین کی پارلیمانی نمائندگی میں بہتری

اس ورلڈ رینکنگ میں جرمنی کی پوزیشن میں بہتری کا سبب یہ پہلو بھی بنا کہ جرمنی میں پارلیمانی سطح پر خواتین کی نمائندگی کی صورت حال بھی ماضی کے مقابلے میں مزید بہتر ہوئی ہے۔

اسی لیے اس درجہ بندی میں جرمنی کا پہلی مرتبہ چھٹے نمبر پر آ جانا ایک ایسی مثبت پیش رفت ہے، جو مستقبل کے حوالے سے بھی بڑی حوصلہ افزا ہے۔

کووڈ کی وجہ سے صنفی مساوات خطرے میں ہے، ای یو رپورٹ

مختلف سماجی، صنفی اور اقتصادی معیارات کو سامنے رکھتے ہوئے اس عالمی درجہ بندی کی تیاری کا اہتمام 2006ء سے عالمی اقتصادی فورم (WEF) کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کی اس تازہ ترین گلوبل رینکنگ میں آئس لینڈ پہلے نمبر ہے۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر جرمنی سے پہلے ناروے، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور سویڈن کے نام آتے ہیں۔

Südkorea Ministerium für Gleichstellung in Südkorea eingerichtet
جنوبی کوریا میں تو خاندانی امور کی ملکی وزارت صنفی مساوات کی وزارت بھی ہےتصویر: Yonhap News Agency/dpa/picture alliance

صنفی اقتصادی خلیج وسیع تر

ویانا میں جاری کی گئی ایسی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس مختلف ممالک میں صنفی مساوات کے حوالے سے عملی بہتری تو دیکھنے میں آئی، تاہم اقتصادی حوالے سے گزشتہ برس مجموعی طور پر صنفی مساوات کی صورت حال خراب ہی ہوئی۔ اس لیے کہ بحیثیت مجموعی مردوں اور خواتین کے مابین اقتصادی خلیج 2022ء کے دوران کچھ اور وسیع ہو گئی۔

عالمگیر صنفی مساوات کی منزل ابھی تین صدیاں دور، اقوام متحدہ

ڈبلیو ای ایف کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مردوں اور خواتین کو ایک ہی طرح کا کام کرنے کی وجہ سے ملنے والی اجرت میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔ خواتین کو تنخواہیں عموماﹰ مردوں کے مقابلے میں کم ملتی ہیں اور یہ ناانصافی wage disparity کہلاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مردوں اور عورتوں کی اجرتوں میں فرق کم ہونے کے بجائے زیادہ ہو جانے کا ایک نقصان یہ بھی ہوا کہ اس کا منفی اثر پیشہ وارانہ زندگی میں مردوں اور عورتوں کے مابین دیگر پہلوؤں سے پائی جانے والی غیر مساوی صورت حال پر بھی پڑا۔

نیا گلوبل جینڈر گیپ انڈکس: افغانستان اور پاکستان سب سے نیچے

Geschlechtliche Lohnunterschiede
کارکنوں کی تنخواہوں میں ان کی صنف کی بنیاد پر فرق کو ’جینڈر پے گیپ’ کہا جاتا ہےتصویر: Joe Giddens/PA/picture-alliance

اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز خواتین

جہاں تک خواتین کے اعلیٰ ترین انتظامی اور کاروباری عہدوں پر فائز ہونے کا تعلق ہے، تو گزشتہ برس یہ تناسب بڑھنے کے بجائے کم ہو کر دوبارہ 2018ء کی سطح تک پہنچ گیا، جو 29 فیصد بنتا ہے۔

دوسری طرف جرمنی کی حد تک تعلیم اور صحت عامہ کے شعبے ایسے تھے، جن میں خواتین کی پیشہ وارانہ موجودگی کی صورت حال مزید بہتر ہوئی، جو بہت اچھی بات ہے۔

یورپی یونین میں صنفی مساوات: بہتری کی شرح غیر تسلی بخش

آلبرائٹ فاؤنڈیشن نامی ادارے کے اس سال مارچ تک کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں فرینکفرٹ سٹاک ایکسچینج میں جن کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوتا ہے، ان میں اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز خواتین کا تناسب 2022ء کے مارچ میں 14.3 فیصد بنتا تھا۔

اس سال یکم مارچ تک یہ تناسب مزید بہتر ہو کر 17.1 فیصد ہو چکا تھا۔

م م / ا ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)