قطر اوپن مرے نے جیت لیا
10 جنوری 2009اشتہار
برطانوی نمبر ایک اینڈی مرے نے امریکی ٹینس کھلاڑی اینڈی روڈک کو ایک آسان مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-2 سے ہرایا اور اپنا قطر اوپن کا ٹائٹل بحال رکھا۔ اس طرح اب اینڈی مرے کے لئے امکانات روشن ہو گئے ہیں کہ وہ آسٹریلن اوپن جیت کر گرینڈ سلام حاصل کر لیں۔
جمعے کے دن سیمی فائنل میں انہوں نے راجر فیڈرر کو شکست دی جس کے بعد اس بات کا خدشہ تھا کہ کہیں وہ اپنی کمر کی درد کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکیں۔ لیکن اپنی کمر کی درد کے باوجود انہوں نے ہفتے کے دن صرف 70 منٹوں میں فائنل میں کامیابی حاصل کی۔
اینڈی مرے نے اینڈی روڈک کے ساتھ کل آٹھ میچ کھیلے جنمیں سے چھ مرتبہ مرے نے کامیابی حاصل کی۔ قطر اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اینڈی مرے ٹینس کی دنیا میں کل نو فتوحات حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔