بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکا اور ایران میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔ تاہم صورتحال اتنی آسان دکھائی نہیں دیتی۔ امریکا اور ایران ایک دوسرے کے خلاف پراکسی جنگیں جاری رکھ سکتے ہیں- سب سے زیادہ متاثر وہ ممالک ہو سکتے ہیں جہاں امریکی فوجی اڈے ہیں اور جہاں ایران اپنا اثر و رسوخ رکھتا ہے۔