32 برس قبل اغواء ہونے والی لڑکی زندہ مل گئی
26 دسمبر 2018خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جسے 32 برس قبل اغواء کر لیا گیا تھا، بولیویا میں زندہ تلاش کر لی گئی ہے۔ ارجنٹائن کی پولیس نے آج 26 دسمبر کو بتایا کہ یہ کامیابی دونوں ممالک کی مشترکہ تحقیقات کے بعد ملی ہے۔
ارجنٹائن کی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون جس کی اس وقت عمر 45 سال ہے، 13 برس کی عمر میں انسانی اسمگلنگ کا شکار بنی۔ ارجنٹائن کے حکام کی درخواست پر بولیویا کے حکام گزشتہ کئی ماہ سے اس خاتون کی تلاش میں مصروف تھے۔ بالآخر ملک کے جنوبی حصے کے ایک چھوٹے شہر میں حکام نے اس خاتون کا کھوج لگا لیا۔ بولیویا کے حکام کی اجازت سے بالآخر پولیس نے اس خاتون اور اس کے بیٹے کو بازیاب کرایا۔
اس خاتون کو اس کے بیٹے سمیت واپس ارجنٹائن میں اس خاتون کے آبائی شہر مار دیل پلاٹا میں پہنچایا گیا جہاں اسے ان کے 32 برس قبل بچھڑ جانے والے خاندان سے ملا دیا گیا۔ مار دیل پلاٹا نامی یہ شہر بیونس آئرس سے 400 کلومیٹر جنو ب میں واقعے ہیں۔
ا ب ا / ع ت (اے ایف پی)