1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہآذربائیجان

آذربائیجان میں قومی سوگ

26 دسمبر 2024

گزشتہ روز آذربائیجان کے درالحکومت باکو سے اُڑان بھرنے والے طیارے ایمبریئر 190کے گر کر تباہ ہوجانے او اس حادثے میں 38 افراد کی ہلاکت کے بعد جمعرات کو قومی یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/4oals
حادثے میں بچ جانے والے 29 افراد میں سے چند شدید زخمی ہیں
حادثے میں بچ جانے والے 29 افراد میں سے چند شدید زخمی ہیںتصویر: SNA/Imago

آذربائیجان میں تمام سرکاری عمارتوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیے گئے جبکہ تھیٹرز اور کنسرٹ ہالز میں شیڈولڈ تمام ثقافتی تقریبات ملتوی کر دی گئیں۔

آذربائیجان ایئر لائنز کو پیش آنے والے اس حادثے میں بچ جانے والے 29 افراد میں سے چند شدید زخمی ہیں۔ حادثے کے وقت اس جہاز میں عملے کے پانچ ارکان سمیت 67 افراد سوار تھے۔ اس حادثے کی وجوہات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ اس بارے میں اب تک متعدد مفروضات پیش سامنے آچکے ہیں۔

نیپال میں طیارے کے حادثے میں تقریباﹰ تمام سوار افراد ہلاک

حادثے کے وقت اس جہاز میں عملے کے پانچ ارکان سمیت 67 افراد سوار تھے
طیارہ قزاقستان کے ساحلی شہر اکتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیاتصویر: Issa Tazhenbayev/Anadolu/picture alliance

ایئر لائن اور آذربائیجان کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے مشترکہ طور پر سوشل میڈیا پیلٹ فارم پر ایک تحریری یان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق مسافروں اور عملے کے ارکان کی لاشیں ملبے سے نکال کر آذربائیجان واپس بھیجی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس طیارے نے آذربائیجان کے شہر باکو سے روسی جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے لیے اڑان بھری تھی۔

طیارہ حادثے کا ذمہ دار روس یا یوکرین؟

روسی چارٹر فلائٹ افغانستان میں گر کر تباہ

نا معلوم وجوہات کی بناء پراس جہاز نے لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے کیسپین کی طرف رُخ کیا تھا۔ بعد ازاں یہ طیارہ قزاقستان کے ساحلی شہر اکتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ک م/ ر ب(ڈی پی اے)