اليکٹرک بائيک کی بيٹری پھٹنے سے مکان تباہ
9 نومبر 2020مغربی جرمنی کے شہر لينگرچ ميں ايک مکان کو اس وقت شديد نقصان پہنچا جب اس کے ايک غسل خانے کے باتھ ٹب ميں رکھی ہوئی اليکٹرک بائيک کی بيٹری پھٹ گئی۔ دھماکے کی شدت سے غسل خانے کا دروازہ اور اس کا پورا فريم ديوار سے اکھڑ گيا۔ يہ واقعہ گزشتہ جمعے کو پيش آيا۔
ماہرين نے اس مکان کو پہنچنے والے نقصان کا تخمينہ دو لاکھ يورو کے لگ بھگ بتايا ہے۔ رہائشی عمارت کے بقيہ فليٹوں کے رہائشيوں نے زور دا دھماکے کی آواز اس وقت سنی، جب وہ شام کےوقت اپنے اپنے گھروں ميں ٹيلی وژن ديکھ رہے تھے۔
بعد ازاں جس مکان ميں يہ واقعہ پيش آيا، اس کے مالک کو بيٹری ڈائننگ روم سے ملی۔ يہ ری چارجيبل بيٹری بجلی کے ديگر ساز و سامان کے ساتھ رکھی ہوئی تھی۔ اتنے ميں مکان مالک نے بيٹری کو لے جا کر باتھ روم کے ٹب ميں رکھ ديا۔ يہ کام کر کے وہ اپنی اہليہ کے ساتھ گھر سے باہر نکل ہی رہا تھا کہ زور دار دھماکہ ہوا۔
اس واقعے کے بعد نہ اس مکان بلکہ پوری کی پوری رہائشی عمارت کے مکين اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور فائر بريگيڈ کی گاڑی نے پہنچ کر آگ بجھائی۔ گھر کے رہائشی جوڑے کو معمولی زخم آئے۔ کچھ دير بعد ديگر افراد اپنے اپنے گھروں کو جا چکے تھے مگر جس مکان ميں يہ واقعہ پيش آيا، اس کے رہائشی کام کرائے بغير واپس اپنے گھر نہيں جا سکتے۔
ع س / ع ا (ڈی پی اے)