1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟

22 مئی 2024

پاکستانی کرکٹ کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میدان میں ایک ایسی قومی ٹیم کے ساتھ اتر رہے ہیں، جو گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران بڑی تبدیلیوں سے گزری ہے۔

https://p.dw.com/p/4g8lk
Indien | ICC Cricket World Cup 2023 | Pakistan - Südafrika
تصویر: Samuel Rajkumar/REUTERS

نومبر دو ہزار بائیس میں جب بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں شکست کھائی، تب سے اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چار چیئرمین تبدیل ہو چکے ہیں جب کہ سلیکشن پینل میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ اسی دوران شاہین آفریدی کو کپتان بنانے اور پھر ہٹانے کا فیصلہ بھی ہوا۔

حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید

پاکستانی نژاد عثمان خان پرپانچ سالہ پابندی، امارات کرکٹ بورڈ

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلے یکم تا انتیس جون امریکہ اور کریبیین کے خطے میں ہو رہے ہیں۔ ایسے میں مسلسل کئی کمبینیشنز کے تجربات کرتی یہپاکستانی ٹیماپنے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے والی آخری ٹیم ہے۔

Cricket | Testspiel Australien vs. Pakistan
بابر اعظم کے مطابق کے پاس جیت کا لائحہ عمل موجود ہےتصویر: Darrian Traynor/Getty Images

بابر اعظم کرکٹ سپورٹرز سے صبر و تحمل سے کام لینے کا کہہ رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ کامیابی کے لیے ایک منصوبہ ان کے پاس موجود ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی جب ذکا اشرف کے پاس آئی تو اس دوران بابر اعظم کو ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی تمام ہی فارمیٹس میں کپتانی سے دور کر دیا گیا۔ خصوصاﹰ گزشتہ برس بھارت میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سیمی فائنلز تک بھی نہ پہنچ سکا توبابر اعظم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب محسن نقوی کے کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے بعد بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنا دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے سیریز چار ایک سے ہاری، تو کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کے سپرد کر دی گئی۔

پی ایس ایل کے دوران چمکتے چھوٹے کاروبار

آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر بھی اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے واپس لے کر قومی ٹیم میں لوٹ چکے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا، کیوں کہ یہ کھلاڑی کریبیین پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹن کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگسونپی گئی۔ ان کے سامنے پہلا معرکہ انگلینڈ میں چار میچوں کی سیریز کا ہے، جس سے وہ عالمی کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو بہتر انداز سے سمجھ سکیں گے۔ اس سیریز کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں عالمی کپ سے قبل ایک ریہرسل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Neuseeland Christchurch | T20 Cricket Spiel | Neuseeland vs Pakistan
حالیہ کچھ عرصے میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار نہیں رہی ہےتصویر: SANKA VIDANAGAMA/AFP/Getty Images

پاکستانی ٹیم حالیہ کچھ عرصے میں کسی عمدہ کارکردگی کی حامل نہیں رہی۔ نیوزی لینڈ میں سیریز دو دو سے برابر ہونے سے لے کر افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے شکست اور حال ہی میں ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں دو ایک سے ملنے والی فتح ٹیم کی تیاریوں پر سوال اٹھاتی رہی ہیں۔ اسی تناظر میں گیری کرسٹن کی کوشش ہے کہ ٹیم دوبارہ اپنی فارم میں لوٹ آئے۔

ع ت/ م م (اے پی)