بلاگ واچ: فوڈستان میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے
20 جنوری 2012اس پروگرام کو کھانے پکانے کے مشترکہ طریقوں کو اجاگر کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی لائف سٹائل کی سربراہ سمیتا چکرورتی کا کہنا ہے، ’’کھانے کی محبت ایک ایسی چیز ہے جو ان دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے‘‘۔
’فوڈستان‘ نامی شو میں بھارت اور پاکستان کے پیشہ ورا باورچی حصہ لیں گے۔ پوپی آغا، کراچی میں ایک کھانا پکانے والے انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ اور اس شو میں حصہ لینے والی کنٹیسٹنٹ ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ’’بحیثیت پاکستانی ہم جنوب بھارتی کھانوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ اس پروگرام میں ہم سب ایک ساتھ آئے اور میں نے بہت کچھ سیکھا ہے‘‘۔
بھارتی ٹیم کے منیش میہروترا اس بات پر اتفاق کرتے ہے۔ ان کا کہنا ہے، ’’پاکستانیوں سے ہم نے گوشت کو تیار کرنے کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے‘‘۔پروڈیوسر نے ممکنہ مذہبی اور ثقافتی تنازعات سے گریز کیا اور اجزاء کی فہرست سے گائے اور سور کا گوشت کاٹ لیا۔
اگرچہ ’فوڈستان‘ کا پریمیئر پاکستان میں جیو ٹی وی اور بھارت میں این ڈی ٹی وی لائف سٹائل پر 23 جنوری میں ہے تاہم دونوں ممالک میں لوگ ابھی سے ٹوئٹر پر اس کے بارے میں لکھ رہے ہیں۔
ایڈریئن بیون نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا، ’’اگلے ہفتے این ڈی ٹی وی لائف سٹائل کو دیکھنے کا مزہ آئے گا۔ پاکستان اور بھارت کھانا پکانے کے ریالٹی شو میں مقابلہ کریں گے‘‘۔ ایک اور صارف حامد پیرزادہ کا کہنا ہے ’’اب بھارت اور پاکستان نے ایک کھانے کی لڑائی شروع کر لی ہے‘‘۔
انڈیا کنٹری ڈائجسٹ نامی اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’تو یہ پہلی بار ہو سکتا ہے کہ بھارت میں تمام خواتین ایک میچ کے اختتام کے لئے اپنی اپنی نشستوں کے کناروں پر بیٹھی ہوں‘‘۔ لِنڈا نامی صارف نے لکھا کہ ’’فوڈستان ریالٹی کُکنگ شو آستین کے سانپوں کو ضم کر رہا ہے‘‘۔ ان بلاگز کی تفصیل نیچے دیے گئے آن لائن لنکس کے ذریعے پڑھی جا سکتی ہے۔
رپورٹ: راحل بیگ
ادارت: شادی خان سیف