1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کریں، یورپی یونین

بینش جاوید AFP
26 فروری 2019

بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان میں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے بعد یورپی یونین نے نئی دہلی اور اسلام آباد کو کہا ہے کہ وہ انتہائی برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

https://p.dw.com/p/3E7x4
Brüssel EU-Flaggen vor Kommissions-Gebäude
تصویر: Reuters/F. Lenoir

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق  یورپی یونین کے ترجمان ماجاکوسی آن سک نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،’’ ہم دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ ممالک انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور دونوں ممالک میں تناؤ کو کم کیا جائے۔‘‘

’جنگ میں خوشی نہیں منائی جاتی‘

کیا میڈیا بھارت کو ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ کی طرف لے کر گیا؟

بھارت کا کہنا ہے کہ کہ اس کے جنگی طیاروں نے  پاکستان کی سرزمین پر جیش محمد نامی گروہ کے ٹھکانے پر حملہ کر کے کئی سو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستانی حکام نے بھی کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں بارودی مواد پھینک دیا تھا۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ بھارتی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

چودہ فروری کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے قافلے پر ایک خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں قریب چالیس فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد سے دونوں ممالک میں کشیدگی جاری ہے۔ بھارت نے پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔