1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’بیری‘ نامی ڈائنوسار کے ڈھانچے کی نیلامی اگلے ماہ فرانس میں

18 ستمبر 2023

فرانس میں اگلے ماہ تقریباﹰ ڈیڑھ سو ملین برس پرانا ایک ڈائنوسار کا غیر معمولی حد تک بہتر حالت میں محفوظ ڈھانچہ نیلام کر دیا جائے گا۔ یہ ڈھانچہ کیمپٹوسارس نسل کے ایک ڈائنوسار کا ہے، جو عرف عام میں ’بیری‘ کہلاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/4WTza
ایک کیمپٹوسارس ڈائنوسار کا ’بیری‘ نامی قدیمی ڈھانچہ جسے اکتوبر میں فرانس میں نیلام کر دیا جائے گا
ایک کیمپٹوسارس ڈائنوسار کا یہ ڈھانچہ انیس سو نوے کی دہائی میں امریکی ریاست وائیومنگ میں دریافت کیا گیا تھاتصویر: ABDUL SABOOR/REUTERS

فرانسیسی دارالحکومت سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ قدیمی باقیات جیوریسک دور کے آخری حصے میں زندہ رہنے والے ایک ڈائنوسار کی ہیں، جنہیں پیرس میں نیلام کیا جائے گا۔

ڈائنوسارز کی باقیات میں سرمایہ کاری کیسے کی جا سکتی ہے؟

ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچہ کئی ملین سال قبل ناپید ہو جانے والے ڈائنوساروں کے آج تک ملنے والے ایسے ڈھانچوں میں سے ایک ہے، جو اپنی دریافت کے وقت غیر معمولی حد تک بہتر حالت میں محفوظ تھے۔

ڈھانچے کا نام 'بیری‘ کیوں؟

یہ ڈھانچہ انیس سو نوے کی دہائی میں امریکہ کی ریاست وائیومنگ میں دریافت کیا گیا تھا۔ پھر 2000ء میں قدیمی اور ناپید ہو چکی حیات کے ماہر (palaeontologist) بیری جیمز نے اس کی بحالی پر کام کیا تھا۔ اسی لیے ڈائنوسار کے اس ڈھانچے کو اس پر کام کرنے والے ماہر کی نسبت سے 'بیری‘ کا نام دیا گیا تھا۔

گرد بغیر ڈائنوسارز، میوزیم کیسے جانوروں کی باقیات سنبھالتے ہیں؟

پیرس کے ایک نیلام گھر میں رکھا گیا کیمپٹوسارس نسل کے ڈائنوسار کا قدیمی ڈھانچہ
کیمپٹوسارس کا یہ ڈھانچہ ڈیڑھ سو ملین برس پرانا ہےتصویر: ABDUL SABOOR/REUTERS

ارجنٹائن میں سخت کھوپڑی والے ڈائنوسار کا ڈھانچا برآمد

2022ء میں یہ قدیمی ڈھانچہ اٹلی کی Zoic نامی لیبارٹری نے حاصل کر لیا تھا اور اس کی حفاظت اور بحالی کے لیے اس کے ماہرین نے اس پر مزید کام کیا تھا۔

تقریباﹰ 15 کروڑ برس پرانا یہ ڈھانچہ 2.1 میٹر (6.9 فٹ) اونچا اور پانچ میٹر (16.4 فٹ) طویل ہے۔

اس بارے میں پیرس کے Hotel Drouot نامی نیلام گھر سے آلیکساندرے جیکوَیلو نے بتایا، ''یہ ڈھانچہ انتہائی غیر معمولی حالت میں اب تک محفوظ ہے اور ڈائنوساروں کے ایسے ڈھانچے بہت ہی شاذ و نادر ملتے ہیں۔‘‘

ڈائنوسارز کے بعد، اب کئی حیاتیاتی انواع کے ناپید ہونے کا خطرہ

ڈائناسور ٹی ریکس کا ڈھانچہ

اسی فیصد تک مکمل ڈھانچہ

قدیمی حیاتیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈائنوسار کا یہ ڈھانچہ اس حد تک اپنی اصلی حالت میں ہے کہ اس کی کھوپڑی 90 فیصد تک مکمل اور اپنی اصلی حالت میں ہے جبکہ باقی ماندہ حصے کی 80 فیصد بحالی بھی مکمل ہو چکی ہے۔

عالمی سطح پر ڈائنوساروں کے ڈھانچوں کی آرٹ مارکیٹ میں فروخت بہت ہی کم دیکھنے میں آتی ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال ایسے صرف چند ایک ہی ڈھانچے یا قدیمی باقیات نیلام کی جاتی ہیں۔

پرتگال میں ’شکاریوں کا بادشاہ‘ ڈائنوسارس دریافت

اس ڈھانچے کو اس کی نیلامی سے قبل اکتوبر کے وسط میں پہلے پیرس ہی میں عوامی سطح پر نمائش کے لیے بھی رکھا جائے گا۔ اس کے بعد اکتوبر ہی میں اسے نیلام کر دیا جائے گا۔ اندازہ ہے کہ یہ ڈھانچہ 1.2 ملین یورو (1.3 ملین ڈالر) تک کے عوض نیلام کیا جا سکے گا۔

م م / ش ر (روئٹرز)