تقریباً دو لاکھ شامی مہاجرین واپس وطن جا چکے، اقوام متحدہ
19 جنوری 2025اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرانڈی جلد ہی شام کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آٹھ دسمبر اور 16 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً 195,200 شامی مہاجرین واپس اپنے وطن پہنچ گئے۔
گرانڈی نے مزید کہا، ''میں جلد ہی شام اور اس کے پڑوسی ممالک کا دورہ کروں گا کیونکہ یو این ایچ سی آر واپس جانے والے مہاجرین کے لیے اپنی امداد بڑھا رہا ہے۔‘‘
شامی مہاجرین کے لیے پانچ ارب یورو امداد کے وعدے
عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے لاکھوں شامی مہاجرین لبنان سے نکل کر شام میں اپنے گھروں کو لوٹ گئے تھے۔
ترکی کی شام کے ساتھ تقریباً 900 کلومیٹر (560 میل) طویل سرحد ہے اور سن 2011 کے بعد سے وہاں تقریبا 30 لاکھ شامی مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔
ڈھائی لاکھ شامی مہاجرین آئندہ برس تک وطن واپس جاسکتے ہیں
مقامی ترک آبادی میں بڑھتے ہوئے شام مخالف جذبات کو کم کرنے کے لیے ترک حکام ان میں سے بہت سے پناہ گزینوں کی واپسی کی امید کر رہے ہیں۔ ترک حکام ہر پناہ گزین خاندان کے ایک فرد کو یکم جولائی 2025 تک اپنے ملک تین چکر لگانے کی اجازت دے رہے ہیں تاکہ وہ وہاں اپنی دوبارہ آبادکاری کی تیاری کر سکیں۔
ا ا / م م (اے ایف پی)