1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کے نائب چانسلر یوکرین کے غیر اعلانیہ دورے پر

3 اپریل 2023

جرمنی کے وائس چانسلر رابرٹ ہیبیک سیاسی مذاکرات کے لیے آج غیر اعلانیہ دورے پر کییف پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ ایک چھوٹا کاروباری وفد بھی ہے اور بات چیت میں توانائی کے شعبے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/4PcI2
Vizekanzler Habeck in der Ukraine
تصویر: Christoph Soeder/dpa/picture alliance

جرمنی کے نائب چانسلر رابرٹ ہیبیک سیاسی امور پر بات چیت کے لیے اچانک دورے پر پیر کی صبح کیف پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کا مقصد ''یوکرین کو اس بات کی امید دلانا'' ہے کہ جنگ کے بعد ملک کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

یوکرین پر مضبوط جرمن حمایت کے لیے بائیڈن نے شولس کا شکریہ ادا کیا

تعمیر نو کا کام

اطلاعات کے مطابق جرمن وفد اور کییف کے حکام کے درمیان بات چیت میں یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

جرمنی اب بھی امریکہ کے 'قبضے' میں ہے، صدر پوٹن

رابرٹ ہیبیک جرمنی کے وزیر اقتصادیات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے یا تو کچھ پہلے ہی ہو چکے ہیں، یا پھر جلد ہی کیے جائیں گے۔

روسی یوکرینی جنگ سے جرمن معیشت کو سو بلین یورو نقصان

یوکرین کا جرمنی سے مزید اسلحے کا مطالبہ

ان کے ساتھ فیڈریشن آف جرمن انڈسٹریز کے صدر سیگفرائیڈ رسورم کے ساتھ ہی ایک چھوٹا کاروباری وفد بھی کییف گیا ہے۔ رسورم نے کہا کہ ''یوکرینیوں کے لیے یہ سفر ایک اشارہ ہے کہ جرمن صنعت بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔''

24 فروری 2022 کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے ہیبیک کا کییف کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ابتدائی طور پر جرمنی پر اس بات کے لیے تنقید ہوئی تھی کہ وہ مدد کرنے میں بہت ہچکچا رہا ہے، تاہم اب جرمنی یوکرین کے اہم عسکری حامیوں سے ایک ہے۔

ابھی حال ہی میں برلن نے کیف کو 18 لیوپرڈ 2 جنگی ٹینک فراہم کیے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مغرب کے ہتھیاروں میں سب سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہیں۔

ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، اے آر ڈی)

جرمن جنگی ٹینکوں کے لیے یوکرینی فوجیوں کی تربیت