جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے گزشتہ شب خطاب میں ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کر دیا، جس کے بعد ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سیئول میں پارلیمنٹ کے ایک غیر معمولی اجلاس میں ارکان نے مارشل لاء کے فیصلے مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔