رواں برس 520 افغان مہاجر یورپ بدر کیے گئے
15 ستمبر 2018افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وفاقی وزیر برائے امور مہاجرین سعید حسین عالمی بلخی نے بتایا ہے کہ رواں برس تقریباﹰ پندرہ سو افغان تارکین وطن رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئے ہیں۔ جبکہ وہ افغان پناہ گزینوں جن کی یورپ میں پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھی، ان میں سے رواں برس پانچ سو بیس افراد کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افغان پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔
قبل ازیں بروز بدھ جرمنی سے سترہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا۔ ان افغان مہاجرین کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔ یہ گروپ بھی افغان دارالحکومت کابل پہنچا تھا۔
جرمنی بدر ہونے والے افغان مہاجرین کابل پہنچ گئے
کابل محفوظ نہیں، ملک بدریاں فوری روکی جائیں، ایمنسٹی
جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کے معاملے پر مہاجرین کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کی جاتی ہے۔ ان تنظیموں کا ماننا ہے کہ افغانستان محفوظ ملک نہیں ہے کیونکہ وہاں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ اور طالبان کی جانب سے حملے مسلسل جاری ہیں۔
واضح رہے سن 2016 کے دسمبر سے اب تک جرمنی سے افغان تارکین وطن کے سولہ گروپ واپس افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔
ع آ/ ع ا (ڈی پی اے)