1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’زرداری کو گرفتار کیا جا سکتا ہے‘

31 دسمبر 2018

پاکستان کی سپریم کورٹ آج ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرے گی۔ وزیر اطلاعات کے مطابق زرداری کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/3AoIt
Asif Ali Zardari
تصویر: Getty Images

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے پہلے کی جانے والی تحقیقات کے مطابق زرداری اور ان کے چند ساتھیوں نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کئی لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے اس پیسے کو بیرون ملک بھیجا تھا۔

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر زرداری 2008ء سے 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پاکستان کی حکومت نے آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل کر دیا تھا۔

مشکل میں کون، جمہوریت یا پیپلز پارٹی؟

مفاہمت کا ’بادشاہ‘ مشکل میں؟

اگر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا تو وہ بھی پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح جیل بھیج دیے جائیں گے۔ اس ماہ کے آغاز میں نواز شریف کو مالی بدعنوانی کے کیس میں سات سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ شریف اور زرداری دونوں ہی پاکستانی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ناقد ہیں۔ یہ دونوں رہنما اپنے اوپر لگائے گئے الزمات کی تردید کرتے ہیں۔