1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیف علی خان کے بیٹے تیمور کا نام اور سوشل میڈیا کی نئی بحث

21 جنوری 2020

اداکار سیف علی خان کی اپنی ہی فلم پر تنقید کرنا بہت مہنگا پڑ گیا ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان نے ان کے بیٹے تیمور علی خان کے نام کا ذکر کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3WYP1
Hochzeit Indien Isha Ambani Anand Piramal
تصویر: AFP/Getty Images/S. Jaiswal

بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی ایک فلم 'تنہا جی' سے متعلق ایک انٹرویو میں بعض ایسی باتیں کہہ دیں کہ انھیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔ فلم 'تنہا جی' (ان سنگ واریئر) ایک مراٹھی فوجی لیڈر پر مبنی ہے۔ 

انٹرویو کے دوران جب فلم میں جو سیاسی اور تاریخی منظر کے تناظر میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، "میں نہیں سمجھتا کہ یہ تاریخ  ہے۔ تاریخ کے بارے میں مجھے اچھی طرح سے معلوم ہے۔ میرے خیال سے شاید  انڈيا کا تصور ہی اس وقت تک نہیں تھا، جب تک برطانیہ نے یہ تصور نہیں دیا۔"

اسی بات پر بحث شروع ہوگئی اور ٹویٹر پر لوگوں نے انھیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ ایک شخص نے ہندوستان کا قدیم نقشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، :جناب کچھ لکھنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کر لیا کریں۔"  ایک دوسری صارف نے لکھا ہاں انڈيا کا تصور نہیں تھا اسی لیے تو "پشتینی امریکیوں کو ریڈ پاکستانی کہا جاتا ہے۔"

Saif Ali khan und Kareena kapoor
اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ سے ان کے سب سے چھوٹے بیٹے کی پیدائش سن 2016 میں ہوئی تھی تصویر: Getty Images/AFP/S. Jaiswal

حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان میناکشی لیکھی بھی اس بحث میں شامل ہو کر سیف علی خان کے سب سے چھوٹے بیٹے تیمور علی خان کے نام کا ذکر کرتے ہوئے بحث کا رخ ہی بدل دیا۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا، " ترک بھی تیمور کو ظالم سمجھتے ہیں! لیکن پھر بھی کچھ لوگوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھنا پسند کیا۔" ایک شخص نے ایک پرانی پینٹنگ شیئر کی جس میں تیمور کے پیچھے لاشوں کا ڈھیر دکھایا گيا ہے۔

اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ سے ان کے سب سے چھوٹے بیٹے کی پیدائش سن 2016 میں ہوئی تھی اور اس کا نام تیمورعلی خان رکھا۔ تیمور کے بھارت پر حملے کے تناظر میں انتہا پسند حامل ہندو رہنما سیف علی خان اور کرینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اداکار سیف علی خان اس تنقید کو بے بنیاد قرار دیا۔ سنہ 2017 میں اس سے متعلق ایک تفصیلی انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ اُن کے بیٹے کا نام تیمور بادشاہ کے نام پر نہیں۔ ان کا کہنا تھا، "میں اور میری اہلیہ دونوں ہی کو اس  لفظ کی آواز اور معنی سے پیار ہے۔ یہ ایک قدیم فارسی نام ہے جس کا مطلب آہن ہوتا ہے۔" آہن کے معنی فولاد یا لوہا ہے۔

ایک موقع پر سیف علی حان نے یہ بات بھی تسلیم کی تھی کہ ان کے بیٹے تیمور کے نام پر نکتہ چینی کے تناظر میں ابتدائی دنوں میں بیٹے کے نام کو تبدیل کرنے پر بھی غور کر چکے ہیں۔