1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے ایوان بالا کی پہلی خاتون قائد حزبِ اختلاف

23 مارچ 2018

پاکستان میں پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کو سینیٹ کی پہلی خاتون قائد حزبِ اختلاف مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستانی سیاسی حلقے میں شیری رحمان خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک سرگرم کارکن کی حیثیت سے بھی جانی جاتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2us80
Pakistanische Botschafterin USA Sherry Rehman
تصویر: Getty Images

شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنی سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس موقع پر بینظیر بھٹو کو یاد کر رہی ہیں اور یہ کہ اس کامیابی کا سہرا ان کی سیاسی پیشوا بینظیر بھٹو کو جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید لکھا کہ ان کی جماعت پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں رہے گی۔ 

پاکستان میں ہونے والے سینٹ انتخابات کے بعد محمد صدیق سنجرانی کو سینٹ چیئرمین جبکہ سلیم مانڈوی والا کو نائب چیئرمین کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے مدِ مقابل شیری رحمان قائد حزبِ اختلاف کے لیے منتخب ہوئیں۔ ایک سو چار ارکان پر مشتمل  پاکستانی ایوان بالا میں صرف بیس خواتین سینیٹرز ہیں۔  پہلی مرتبہ قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے ان بیس خواتین سینٹرز میں سے شیری رحمان کو چنا گیا ہے۔

شیری رحمان کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھوماس ڈریو نے شیری رحمان کی تقرری کو جمہوری نظام میں اہم کردار قرار دیا ہے۔ 

اسی طرح  پاکستانی سیاست دان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان نے بھی شیری رحمان کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خواتین کے حقوق کی ترویج کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدام کو سراہا۔

Pakistanische Botschafterin Sherry Rehman
تصویر: AP

واضح رہے کہ حال ہی میں سینیٹ کے انتخابات میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اقلیتی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی کرشنا کماری کو سینیٹر منتخب کیا گیا۔ دوسری جانب مذہبی رہنما مولانا سمیع الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خواتین سیاستدانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، ریحام خان

خواتین ٹیکسی سروس، پاکستانی خواتین میں مقبول

پاکستان: ایک کروڑ سے زائد نئے ووٹر، مرد خواتین سے کہیں زیادہ

سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شیری رحمان سن 2013 سے 2015 تک امریکا میں پاکستانی سفیر کے عہدے پر فائز رہی ہیں۔ بعد ازاں وہ سینیٹ کی رکن کی حیثیت سے قانون سازی میں اپنےفرائض انجام دیتی رہیں۔

پاکستانی خواتین ارکان پارلیمان اور حقوق نسواں کے لیے کوشش