1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عدلیہ کے بحال نہ ہونے کے زمہ دار شریف اور زرداری ہوں گے: اعتزاز

10 جولائی 2008

اعتزاز احسن نے بدھ کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیااور وکلاء تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اعلانات کیے۔

https://p.dw.com/p/EZU6
پاکستانی مشیرِ داخلہ رحمان ملک نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلیاں نہ نکالیںتصویر: AP
پاکستان میںتحریکِ بحالی عدلیہ کے مرکزی رہنما اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ معزول ججوں کو تا حال بحال نہ کرنے کی زمہ داری پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری پر عائد ہوتی ہے۔