1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
صحتجرمنی

’غیر ویکسین شدہ افراد سے کرسمس پر ملاقاتیں نہیں کریں گے‘

18 دسمبر 2021

ایک سروے رپورٹ کے مطابق ایک تہائی جرمن شہری کرسمس پر غیر ویکسین شدہ افراد سے دور رہنے کو ترجیح دیں گے۔

https://p.dw.com/p/44VqO
Rotterdam | Impfstoff Zulassung | Pfizer und BioNTech
تصویر: Robbin Utrecht/picture alliance

تازہ ترین سروے ایک ادارے یُو گوو (YouGov) نے مرتب کیا ہے۔ اس سروے کے لیے دو ہزار سے زائد افراد سے کرسمس کی تعطیلات کے دوران غیر ویکسین شدہ افراد سے ملاقات کرنے کے سوال پر رائے طلب کی گئی تھی۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے جرمنی کا نیا طریقہ

ملاقات سے گریز

کرسمس کی تعطیلات کے دوران ویکسین نہ لگوانے والے افراد سے ملاقات سے گریز کی بات ایک تہائی جرمن شہریوں نے یُو گوو کے مرتب کردہ نئے سروے میں بیان کی ہے۔ ایک چوتھائی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے افراد سے ملاقات ناگزیر ہوئی تو وہ ضروری احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں گے۔

پندرہ فیصد افراد نے بیان کیا کہ وہ ایسی ملاقاتوں میں مناسب فاصلہ قائم رکھیں گے تا کہ حفظان صحت کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کی جا سکے۔ نو فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ غیر ویکسین شدہ افراد سے درخواست کریں گے کہ وہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو کورونا وائرس کے فوری ٹیسٹ کی رپورٹ لے کر آئیں۔

Deutschland | Coronavirus | PK Karl Lauterbach
جرمنی کے وفاقی وزیرِ صحت کارل لاؤٹرباختصویر: Omer Messinger/Getty Images

ویکسین ضروری بھی اور نہیں بھی

اس سروے رپورٹ میں بظاہر کووڈ ویکسین کی اہمیت کو تمام جواب دینے والوں نے اہمیت دی۔ ان کا یہ بھی خیال ہے کہ وہ اس کا تعین کریں گے کہ انہیں کرسمس کی تعطیلات کس رشتہ دار یا دوست کے ساتھ گزارنی ہیں۔

جرمنی میں اگلے سال کے شروع میں کورونا ویکسین کی قلت کا امکان

انتیس فیصد افراد کا جواب تھا کہ قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے ویکسین کا لگوانا ایک غیر ضروری بات ہے۔

جرمنی میں ویکسینیشن اور نئے انفیکشنز

رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ایک لاکھ افراد میں کووڈ انیس بیماری کی شرح 321.8 فیصد رہی ہے۔ جمعہ سترہ دسمبر کو دس ملین سے زائد خوراکیں مختلف افراد کو انجیکشن کی صورت میں لگائی گئی ہیں۔ جرمن وزارتِ صحت کے مطابق ان میں زیادہ تعداد بوسٹر لگوانے والوں کی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت جرمنی کی کل آبادی کے 70.2 فیصد کو ویکسین کی دو خواراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

Schweitz Corona-Impfung in Luzern
جرمنی میں اب بوسٹر لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہےتصویر: Urs Flueeler/Keystone/Kanton Luzern/REUTERS

جرمن ریاستوں کے وزرائے صحت کی میٹنگ

جرمنی کی وفاقی وزارتِ صحت اور سولہ ریاستوں کے اسی شعبے کے وزراء کی ایک خصوصی اور غیر معمولی میٹنگ ہفتہ اٹھارہ دسمبر کو ہو رہی ہے۔ اس میٹنگ میں نئے انفیکشنز اور ویکسینیشن جیسے حساس نوعیت کے معاملات پر فوکس کیا جائے گا۔ اسی میٹنگ میں کورونا ویکسین کی طلب اور سپلائی کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا۔ یہ میٹنگ باویریا کی وزارتِ صحت کی میزبانی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

جرمنی نے کورونا وبا کا کئی ممالک سے بہتر مقابلہ کیا

یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب نئی وفاقی حکومت کے وزیرِ صحت کارل لاؤٹرباخ نی اگلے برس ملک میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہونے سے خبردار کیا ہے۔

ع ح/ ا ا (ڈی پی اے)