فرانس میں وراثتی ہتھیاروں کو جمع کرنے کی مہم
2 دسمبر 2022ایک بزرگ فرانسیسی خاتون کے پاس ان کے دادا کی یادگار اور ایک انتہائی تاریخی پستول تھا، جو انہیں وراثت میں ملا تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں یہ پستول ایک جرمن فوجی کا تھا، جو فرانسیسی سرزمین پر لڑائی کے دوران مارا گیا تھا۔ اس بزرگ فرانسیسی خاتون نے اس انتہائی یادگار کو پستول کو فرانسیسی پولیس کے حوالے کر دیا۔ وجہ یہ رہی کہ یہ خاتون اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ یہ پستول ان کے پوتوں کے ہاتھ لگ گیا تو کہیں وہ کسی تنازعے میں نہ پڑ جائیں۔
دنیا کے کروڑوں انسانوں کے پاس ایک ارب سے زائد آتشیں ہتھیار
فرانسیسی حکام کی کوشش
فرانسیسی حکام اس نامعلوم خاتون کے مثالی اقدام کو دوسروں کے لیے ایک سبق کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی حکام کی کوشش ہے کہ دیگر لوگ بھی ان خاتون کی پیروی کریں اور لاکھوں کی تعداد میں پائے جانے والے پرانے آتشیں اسلحے کو تلف کر دیں۔
فرانس میں ملک گیر مہم
فرانسیسی حکام نے ملک بھر سے پرانے اور غیر اندراج شدہ ہتیھاروں کو جمع کرنے کی ایک مہم شروع کی ہے۔ ایک ہفتے پر محیط اس مہم کے ذریعے تمام پرانے اور غیر رجسٹرڈ ہتھیاروں یا اسلحہ جات کو حکام اکھٹا کریں گے۔
موصل کا گن کلچر، سلامتی کی سنگینی یا شکار کا شوق
فرانس کی وزارت داخلہ کی 'سینٹرل سروسز فار آرمز اینڈ ایکسپلوسیوز ‘ کے سربراہ ژان سائمن کا اس بارے میں کہنا تھا،'' ہمیں یقین ہے کہ ایسے تقریباً پانچ یا چھ ملین ہتھیار ہمارے ملک میں موجود ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''ان میں سے اسی سے نوے فیصد ہتھیار لوگوں کی تحویل میں اس لیے ہیں کہ یہ انہیں وراثت میں ملے ہیں۔‘‘
ژان سائمن نے اس مہم کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک 'حقیقی کامیابی ثابت ہو رہی ہے۔‘ قریب 1.6 ملین گولہ بارود اور 65 ہزار آتشیں ہتھیار جمع کیے گئے ہیں۔ اس مہم کی ڈیڈ لائن دو دسمبر ہے۔امریکا: بائیڈن کا ’گن وائلینس‘ روکنے کے اقدامات کا اعلان
ان ہتھیاروں کا کیا ہوگا؟
غیر رجسٹرڈ ہتھیاروں کی بھاری تعداد کو ناکارہ کر دیا جائے گا۔ لیکن ایسے چند ہتھیار، جن کی تاریخی حیثیت اور اہمیت ہے اور اس وجہ سے وہ بہت قیمتی ہیں اور ان کے پیچھے کہانیاں چھپی ہوئی ہیں، کو ریاست اپنی تحویل میں لے کر محفوظ کر لے گی۔
وزارت داخلہ کی 'سینٹرل سروسز فار آرمز اینڈ ایکسپلوسیوز ‘ کے سربراہ ژان سائمن نے کہا،''ہم توقع کرتے ہیں کہ تاریخی یا ثقافتی قدر و قیمت رکھنے والے ہتھیاروں کو بچایا جائے گا اور انہیں ایک یا کئی عجائب گھروں میں رکھا جائے گیا۔‘‘
روس اور یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار
کوئی بھی، جو اپنے ہتھیار کو اپنے پاس سنبھال کر رکھنا چاہتا ہے، وہ فرانس کے ان 50 لاکھ قانونی بندوق مالکان کی صف میں شامل ہو سکتا ہے، جن کے پاس ہتھیار رکھنے کا قانونی اجازت نامہ موجود ہے۔ فرانس کی آبادی 67 ملین کی ہے لیکن اس یورپی ملک میں اسلحہ یا بندوق رکھنے والوں کا تناسب امریکہ جیسے ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
ک م / ا ا (اے پی)