1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فیشن کی دنیا پر راج، گوچی نے سو سال مکمل کر لیے

24 نومبر 2021

گوچی ایک لگژری برانڈ ہے اور اب یہ اپنے قیام کے سو سال مکمل کرنے کی تقریبات میں مصروف ہے۔ اس برانڈ سے جڑے ایک خونی واقعے پر مبنی فلم میں لیڈی گاگا نے ادکاری کی ہے اور اس کے ہدایتکار رِڈلی اسکاٹ ہیں۔

https://p.dw.com/p/43QcN
Gucci-Gürtel
تصویر: Jon Kopaloff/Getty Images

سن 1921 میں فلورینس کے علاقے ویا وِجنا نُووا میں گوچیو گوچی نے اولین اسٹور کھولا تھا۔ کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ اسٹور مستقبل میں عالمی شہرت کا برانڈ بن جائے گا اور اس کا مقبول نام گوچی دنیا میں سیکس سمبل، ہپ ہاپرز اور مختلف نوعیت کے صنفی ڈریسز کا نشان بن جائے گا۔ انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد چھیالیس ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

جرمن کمپنی ایڈیڈاس کا برانڈ ریبوک امریکی کمپنی کے ہاتھوں فروخت

اس برانڈ کے خاندان کے افراد پر ایک فلم بھی بن چکی ہے اور اس میں گوچی خاندان میں تنازعات اور پیچیدگیوں کے علاوہ اس کے ایک وارث کے قتل  کو سمویا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار لیڈی گاگا نے ادا کیا ہے۔ اس فلم کا نام 'ہاؤس آف گوچی‘ ہے اور لیڈی گاگا کے مقابل مرکزی اداکار ایڈم ڈرائیور ہیں۔ اس فلم کے ہدایکار رِڈلی اسکاٹ ہیں۔

100 Jahre Gucci | Guccio Gucci,
گوچی برانڈ کے بانی گوچیو گوچی چھبیس مارچ سن 1881 میں پیدا ہوئے تھےتصویر: United Archives International/imago images

مہاجر ورکر سے نامی گرامی برانڈ کے بانی

گوچیو گوچی چھبیس مارچ سن 1881 میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد چمڑے کا سامان بناتے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹین ایج دور میں گھر چھوڑ دیا اور نوکری کی تلاش شروع کر دی۔ وہ اس سفر میں لندن پہنچ گئے اور وہاں کے ایک مشہور ہوٹل سیوائے میں مہمانوں کا سامان اٹھانے کا کام شروع کر دیا۔

بلاگ: فیشن کی دوڑ

اسی ہوٹل میں خوبصورت اونچی ہیلز پہن کر آنے والی خواتین نے ان کے اندر لیڈیز فیشن کی تخلیق کرنے کی شمع روشن کی۔ اس خواہش کو لے کر وہ واپس فلورنس لوٹ آئے اور کچھ سالوں بعد انہوں نے چمڑے کے سامان کا اپنا اسٹور اسی شہر میں کھولا۔ وہ اپنے سامان کی فروخت اور تشہیر کے لیے اطالوی شہروں میں بھی جانے لگے۔

ان کے سامان کو اطالوی اشرافیہ میں پذیرائی ملنا شروع ہو گئی۔ یہیں سے گوچیو گوچی نے اپنی مزید پراڈکٹس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا اور کامیابی ان کے قدم چومنے لگی۔

USA Los Angeles | Gucci Love Parade fashion show
رواں برس گوچی کی سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں لاس اینجلس میں ہالیووڈ بولیوارڈ پر خصوصی واک میں شریک مشہور ماڈلزتصویر: Mario Anzuoni/REUTERS

شہرت پھیلتی چلی گئی

دوسری عالمی جنگ کے بعد گوچیو کے بیٹے آلڈو، واسکو اور روڈالفو نے بھی باپ کے ساتھ مل کر اسٹور پر کام شروع کر دیا۔ اس کے بعد گوچی برانڈ کے اسٹورز اٹلی کے اندر دوسرے شہروں میں کھلنا شروع ہو گئے۔

پھر اس برانڈ کا پہلا اسٹور نیویارک شہر میں سن 1953 میں کھولا گیا اور اس کی شاندار گلیمرس تقریب اسی شہر کے سیوائے ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب سے صرف پندرہ ایام قبل بانی گوچیو گوچی کا انتقال ہو چکا تھا۔ ان کے تیار کردہ ایک بیگ کا نام سابق امریکی صدر جان کینیڈی کی اہلیہ جیکولین کی عرفییت پر یعنی 'جیکی‘ رکھا گیا تھا۔

کیا خواتین کی خود مختاری سرعام رقص میں ہے؟

ستر اور اسی کی دہائی میں گوچی خاندان کے افراد ٹیکس چھپانے، ناقص مینیجمنٹ، فروخت میں کمی اور گوچیو گوچی کے پوتے موریسیو کے قتل نے اس برانڈ کو دیوالیہ ہونے کے قریب کر دیا تھا۔

Italien Fall Maurizio Gucci und Patrizia Reggiani
گوچیو گوچی کے پوتے موریسیو کا قتل بھی اس برانڈ کے زوال کی وجوہات میں شامل تھاتصویر: unitalpress/dpa/picture-alliance

سن 1993 میں اس کمپنی کے تمام حصص خلیجی ریاست بحرین کے ایک بینک نے خرید لیے۔ بعد میں اس برانڈ کو فرانس کی پی پی آر اور حالیہ 'کیرنگ ایس اے‘ نے خرید لیا۔ اس کے چیف ایگزیکٹیو افیسر فرانسوا ہینری پینالٹ نے میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سلمیٰ ہائیک سے شادی کر رکھی ہے۔ ہائیک نے بھی فلم 'ہاؤس آف گوچی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ 

برینڈا ہاس (ع ح/ب ج)