1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مغوی سوئس جوڑے کی ویڈیو جاری

26 اکتوبر 2011

جولائی میں پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان سے اغوا ہونے والے ایک سوئس جوڑے کی پاکستانی طالبان کی طرف سے دو ویڈیوز جاری کی گئی ہیں، جس میں وہ اپنی زندگی بچانے کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/12z9B

پاکستانی طالبان نے اس جوڑے کو بلوچستان کے علاقے لورالائی سے اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اکتیس سالہ Olivier David Och اور 29 سالہ Daniela Widmer کو یکم جولائی کو اغوا کیا گیا تھا۔

پہلی ویڈیو میں ڈیوڈ اوچ سوئس، پاکستانی اور امریکی حکام سے انگلش زبان میں اپیل کرتے نظر آتے ہیں کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کیا جائے اور یہ کہ وہ پاکستانی طالبان کی حراست میں ہیں۔

ویڈیو میں ان کا مزید کہنا تھا، ’’اگر آپ یہ مطالبات پورے نہیں کرتے تو یہ بھی ممکن ہے کہ ہم جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔‘‘

ڈیوڈ اوچ کے ہاتھ میں پشاور سے جاری ہونے والا ایک اخبار بھی نظر آتا ہے، جس پر 13 اگست 2011 کی تاریخ درج ہے۔

Superteaser NO FLASH Pakistan Terror Jalaluddin Hakkani Grenzgebiet Afghanistan
اکتیس سالہ Olivier David Och اور 29 سالہ Daniela Widmer کو یکم جولائی کو اغوا کیا گیا تھاتصویر: AP

دوسری ویڈیو میں اغوا ہونے والا سوئس جوڑا جرمن زبان میں بات کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے ہاتھ میں نظر آنے والے اخبار پر 15 ستمبر کی تاریخ درج ہے اور ان کے پیچھے چار عسکریت پسند رائفلوں سمیت کھڑے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے ایک رہائشی کی طرف سے خبر رساں ادارے روئٹرز کو دی جانے والی ان ویڈیوز کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم جرمن زبان میں جاری ہونے والی ویڈیو یوٹیوب پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو پاکستانی طالبان کے ڈپٹی لیڈر ولی الرحمان نے بھی اس سوئس جوڑے کی رہائی کے بدلے میں امریکہ میں قید 38 سالہ  عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

عافیہ صدیقی کو ستمبر دو ہزار دس میں ایک امریکی جج نے 86 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ انہیں افغانستان میں گرفتاری کے بعد ایف بی آئی کے ایجنٹوں اور فوجیوں پر شوٹنگ کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید