1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میرا بچہ میری مرضی

7 مارچ 2021

صرف سبزی خوری کے مقبول ہونے پر یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ آیا ملی جلی خوراک بچوں کے لیے اہم ہے؟ اس مناسبت سے ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ والدین اور بچوں کے لیے متوازن خوراک ہی اہمیت کی حامل ہے۔

https://p.dw.com/p/3qIaX
Vegan supermarket
تصویر: Ole Spata/dpa/picture alliance

حالیہ سالوں میں پودوں پر مبنی خوراک کھانے اور اس کے فائدہ مند ہونے کے بارے میں کئی تحقیقوں کے نتائج مرتب کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق ملی جلی خوراک کی جگہ وِیگن یا سبزیوں پر مشتمل خوراک (وِیگان) کے استعمال سے غذائیت سے محرومی دکھائی نہیں دیتی بلکہ اس کے دوسرے بے شمار فائدے ہیں۔

ماہرین نے ٹائپ ٹُو شوگر کو گوشت، چربی اور زیادہ شکر کھانے کا ایک نتیجہ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی بیماریاں اسی خوراک سے پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں موٹاپا بھی شامل ہے، جو ایک بیماری ہے۔ یہ بھی ملی جلی خوراک سے کسی بھی انسان میں پھیلتی ہے۔ جرمنی میں ہر ساتواں بچہ موٹاپے کا شکار ہے۔ جرمن نیوٹریشن سوسائٹی (DGE) کے مطابق ملک میں سبزیوں کے استعمال میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

پھلوں و سبزیوں کا استعمال، قبل از وقت موت سے بچا جا سکتا ہے

وِیگان خوراک سے صحت مراد نہیں

وِیگان خوراک سے بہتر صحت مراد نہیں لی جاتی۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کوئی بھی مرد یا عورت اگر بدنی ضروریات کے مطابق غذائی اجزاء کا حصول نہیں کرتا تو اس کی  بنیادی صحت میں گراوٹ یقینی ہے۔

DW Sendunng SABS | Ciudad o Campo
یورپ میں سبزی سے تیار کردہ خوراک کا استعمال بتدریج بڑھتا جا رہا ہےتصویر: Sarah Mischke/DW

غذائیت سے متعلق امور کے ماہر مارٹن شمولیش کہتے ہیں وِیگان یا صحت ایک بالکل غلط سوال ہے۔ ان کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں کا خوراک کا انتخاب انتہائی اہم ہوتا ہے اور اس پر بحث کرنا فضول ہے۔ دوسری جانب ملی جلی خوراک کھانے والے کئی بچوں کی صحت مناسب نہیں ہوتی۔ شمولش کے مطابق بنیادی سوال متوازن خوراک ہے۔

بچوں کے بارے میں فکر مند

ماہرینِ غذائیت مارکوس کیلر نیوٹریشن کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ انہوں نے اس موضوع پر کئی تحقیقی کتابیس بھی مرتب کی ہیں۔ وہ پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک کے ادارے یعنی IFPE (Research Institute for Plant-Based Nutrition) کے بانیوں میں سے ہیں۔

انہوں نے بچوں اور بالغ ہوتے افراد میں ویجیٹیرین اور ویگان خوراک کے اثرات پر ریسرچ بھی مکمل کی ہے۔ اس تحقیق میں انہوں نے واضح کیا کہ وِیگان خوراک کھانے سے بعض غذائی اجزا میں کمی پیدا ہونے کا تاثر درست نہیں۔ تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ وِیگان خوراک والے بچے تعلیم کے میدان میں ملی جلی خوراک کھانے والوں میں سے بہتر ہیں۔

Niederlande Vegane Produkte Fleischersatz Supermarkt
مختلف یورپی ممالک میں قائم بڑی مارکیٹوں میں ویگان خوراک کے سیکشن بنانا عام ہو گیا ہےتصویر: Koen van Weel/ANP/picture-alliance

کوئی فرق نہیں

مارکوس کیلر نے غذائیت کے چار سو مختلف پہلووں پر ریسرچ مکمل کرنے کے بعد واضح کیا کہ وِیگان بچوں اور ملی جلی خوراک کھانے والے بچوں میں جسمانی نشو و نما اور افزائش میں بظاہر کوئی فرق نہیں دیکھا گیا۔ اس ریسرچ میں شامل بچوں کے گروپس میں ایک سے تین برس تک کے چھوٹے بچے، چھ سے اٹھارہ سال تک کے بالغ اور بالغ ہوتے بچے شامل تھے۔

کیا صرف سبزی خوری صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

ان میں گوشت اور سبزی کھانے والوں کے ساتھ ساتھ وِیگان کھانے والے بچے بھی شامل تھے۔ کیلر کی ریسرچ نے ظاہر کیا کہ ان تمام بچوں کے قد اور وزن بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی اعضاء کی گروتھ یعنی افزائش میں بھی کوئی بڑے فرق نہیں سامنے آیا۔

وِیگان ہونا کس حد تک درست ہے

ماہرِ غذائیت مارکوس کیلر کا کہنا ہے کہ ویگان خوراک کے استعمال میں وٹامن بی بارہ کی کمی واقع ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے، اس لیے اس وٹامن کی ایک گولی کو روازنہ کی خوراک کا حصہ بنانا بہت ضرور ہے۔ کیلر کے اس مشورے کی حمایت امریکی، برطانوی، اطالوی اور پرتگالی ماہرین بھی کرتے ہیں۔

Imbiss für vegane Burger, Dürüm und Döner
بغیر گوشت کے تیار کردہ ویگان ڈونیرتصویر: Daniel Karmann/dpa/picture-alliance

دوسری جانب وِیگان خوراک سے حاملہ عورتوں، بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین، بچوں اور بالغ ہوتے بچوں کو کسی حد دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ان کو کم رہ جانے والے اجزاء کو اپنی خوراک کا میں شامل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

’سپر فوڈ‘ کا لیبل لوگوں کو بے وقوف بنانے کا طریقہ؟

مارکوس اس وقت وِیگان خوراک استعمال کرنے والی اور غیر ویگن خوراک کھانے والی خواتین میں پلنے والے بچے پر اثرات اور مجموعی صحت پر تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیلر کی غذائیت کے موضوع پر کئی تحقیقی کتب والدین اور حاملہ خواتین کو انتہائی مناسبت رہنمائی فراہم کر سکتی ہیں۔

فابیان شمٹ (ع ح / ع ب)