پاکستان میں بالی وُڈ فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد سے سینما ویران پڑے ہیں۔ اس سال یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہوتی گئیں اور اب سینما گھر بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستانی فلمیں عوام میں مقبول نہیں ہو رہیں جبکہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ دیکھیے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک نامور شخصیت مومنہ درید اس بارے میں کیا کہتی ہیں۔