1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتجرمنی

'پوٹن کے نظام میں کوئی دراڑ نہیں دکھتی'، جرمن خفیہ ایجنسی

23 مئی 2023

بیرونی ممالک کے لیے جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روسی معاشرے میں اختلافات صدر پوٹن کی حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ کے لیے ماسکو کے پاس افراد اور کافی ساز و سامان موجود ہے۔

https://p.dw.com/p/4RgyQ
 Videokonferenz | Putin - Raisi
تصویر: Mikhail Klimentyev/Kremlin/Sputnik/REUTERS

جرمن انٹیلیجنس ایجنسی (بی این ڈی) کے سربراہ برونو کہل نے 22 مئی پیر کے روز کہا کہ انہیں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی حکمرانی میں کسی قسم کی کوئی کمزوری نظر نہیں آ رہی ہے۔

یوکرین کے لیے ایف 16 طیاروں کی فراہمی سے نیٹو پر سوال اٹھیں گے

کہل نے فیڈرل اکیڈمی فار سکیورٹی پالیسی (بی اے کے ایس) میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ''ہمیں پوٹن کے نظام میں کوئی دراڑ نظر نہیں آتی ہے۔''

کئی ماہ کی جنگ کے بعد روس کا باخموت پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

جرمن خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے روس کے بارے میں کیا کہا؟

کہل نے کہا کہ جنگ سے متعلق روسی معاشرے میں عوامی تنقید معمول کے تنازعات کے مترادف ہے اور اس سے پوٹن کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں لاحق ہے۔

یوکرینی دارالحکومت پر رات میں روس کے فضائی حملے

انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ''روس اب بھی طویل مدت تک جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔'' کہل نے کہا کہ اس کے لیے روس کے پاس کافی ساز و سامان اور گولہ بارود بھی موجود ہے۔

زیلنسکی کا دورہ برطانیہ: رشی سوناک کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

تاہم انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی خراب کارکردگی سمیت روس میں بعض کمزوریاں بھی ہیں۔

یوکرینی باشندے روسی فورسز کی طرف سے شہریت تبدیل کرنے پرمجبور

جرمن جاسوسی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اگر مغرب منظم طریقے سے یوکرین کی حمایت نہیں کرتا ہے، تو پوٹن کی طویل مدتی حکمت عملی اس پر غالب آسکتی ہے۔

کہل نے کہا کہ بی این ڈی کو 24 فروری سن 2022  میں جنگ شروع ہونے سے دو ہفتے پہلے ہی اس بات کا علم تھا کہ روس یوکرین پر مکمل حملہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ''جنگ کے آغاز سے تقریباً 14 دن پہلے ہمیں ایسی حرکات و سکنات کا پتہ چل گیا تھا، جس کی جنگ کے سوا کوئی اور تشریح نہیں کی جا سکتی تھی۔''

Deutschland Berlin | Sicherheitspolitisches Gespräch mit BND-Präsident Bruno Kahl
جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کہل نے جرمنی پر زور دیا کہ وہ چین پر اپنا انحصار کم کرے اور اس بات کے لیے بھی خبردار کیا کہ یہ کام مختصر مدت میں حاصل نہیں کیا جا سکتاتصویر: Christoph Soeder/dpa/picture alliance

اس طرح کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہ امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں کو تو بہت پہلے ہی حملے کی توقع تھی، کہل نے کہا بی این ڈی نے اس حقیقت پر اپنی تشخیص کی بنیاد رکھی کہ حملہ کرنے کا فیصلہ بالآخر پوٹن نے ہی کیا تھا۔

کہل نے استدلال پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوٹن نے صرف ''راکٹوں یا ٹینکوں کی گنتی نہیں کی بلکہ اس کے علاوہ دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھا۔"

چین سے فاصلہ بنانے پر زور

جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کہل نے جرمنی پر زور دیا کہ وہ چین پر اپنا انحصار کم کرے اور اس بات کے لیے بھی خبردار کیا کہ یہ کام مختصر مدت میں حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا: ''یہ راتوں رات نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی خلل اندازی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔'' تاہم انہوں نے کہا کہ بی این ڈ ی چین سے مکمل دوری بھی نہیں چاہتا ہے، کیونکہ اس سے جرمن کاروبار کو نقصان پہنچے گا۔

ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، روئٹرز)

ایف سولہ جنگی طیارے یوکرین کو دیے جا سکتے ہیں