1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ: پاکستان اور سری لنکا کی سیریز اکتوبر سے

31 اگست 2011

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیمیں اٹھارہ اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی۔

https://p.dw.com/p/12QBa
تصویر: DW

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز کے منعقد کیے جانے کی وجہ پاکستان میں سکیورٹی کے مسائل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ سیریز اٹھارہ اکتوبر تا چھبیس نومبر کھیلی جائے گی۔ اس سیریز میں تین ٹیسٹ میچ، پانچ ایک روزہ میچ اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ بیان منگل کے روز جاری کیا گیا ہے۔

NO FLASH World Cup Cricket 2011 Finale Indien Sri Lanka
سری لنکا کی ٹیم نے گزشتہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھیتصویر: AP

اس سیریز کے انعقاد سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیئم میں ٹیسٹ کرکٹ کا احیاء بھی ہو رہا ہے، جہاں گیارہ برس بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ سن دو ہزار دو میں پاکستان اور آسٹریلیا نے اس اسٹیڈیئم میں آخری بار ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ خیال رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کی سرزمین پر سکیورٹی سے متعلق تحفظات کی بنا پر سیریز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ مارچ دو ہزار نو میں پاکستان کے شہر لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں ٹیم بال بال بچ گئی تھی۔ اس کے بعد سے پاکستان کی سرزمین پر بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے میچز دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی بورڈ کے افسر سبحان احمد کے مطابق، ’’ہمارے پاس سیریز منعقد کروانے کے لیے کئی ممالک کے آپشنز تھے مگر ہم نے متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا کیوں کہ وہاں ہم چیزیں آسانی کے ساتھ طے کر سکتے ہیں۔‘‘

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید