1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ایس اوپن: نادال کوارٹر فائنلز میں

9 ستمبر 2009

عالمی نمبر تین ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال نے یو ایس اپن ٹینس کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں فرانس کے گائل مونفیلز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

https://p.dw.com/p/JZ3L
تصویر: AP

کئی مہینوں سے فٹنس مسائل کا شکار رافائل نادال اس میچ میں اپنی اسی فارم میں نظر آئے، جو ان سے منسوب کی جاتی ہے۔ نادال نے فرانسیسی کھلاڑی کو تین سات، چھ سات، چھ تین، چھ ایک اور چھ تین سے بآسانی ہرا دیا۔ کوارٹر فائنل میں رافائل نادال کا مقابلہ چلی کے فرنانڈو گونزالیز سے ہو گا۔

عالمی نمبر تیرہ مونفیلز نے اس سال کے آغاز میں نادال کو ایک ٹورنامنٹ میں شکست دی تھی، تاہم یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں وہ نادال کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔

Roger Federer
عالمی نمبر ایک راجر فیڈررتصویر: AP

گزشتہ روز عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے بھی یوایس اوپن کے کوارٹرفائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ انہوں نے پیر کو مردوں کے ایک مقابلے میں اسپین کے ٹومی روبریڈو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں امریکی کھلاڑی میلائن اوڈین بھی اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ اس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچی ہیں۔ انہوں نے روس کی نادیہ پیٹروا کو شکست دی۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: کشور مصطفٰی