1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو 2024 فٹبال ٹورنامنٹ: اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں

6 جولائی 2024

یورو 2024ء فٹبال ٹورنامنٹ کے جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلوں میں جرمنی اور پرتگال بالترتیب اسپین اور فرانس کی ٹیموں سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اب اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/4hxgj
Deutschland | Fußball Europameisterschaft 2024 | Spanien - Deutschland
تصویر: Thomas Kienzle/AFP/Getty Images

یورو 2024 کے سیمی فائنل میں اب اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔ جمعہ پانچ جولائی کی شام جرمن شہر اشٹٹ گارٹ  میں کھیلے گئے ایک انتہائی دلچسپ میچ میں اسپین نے میزبان جرمنی کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔

یورو 2024: متنازعہ سلیوٹ پر ترک فٹ بالر پر یوئیفا کی پابندی

کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر کی آخری یورپی چیمپئن شپ

جرمنی کی قومی ٹیم کی طرف سے اپنا آخری میچ کھیلنے والے کھلاڑی ٹونی کروس
جرمنی کی قومی ٹیم کی طرف سے اپنا آخری میچ کھیلنے والے کھلاڑی ٹونی کروس نے کہا کہ ہم نے ایک اچھا ٹورنامنٹ کھیلا لیکن جب آپ اتنے قریب ہوتے ہیں تو اس طرح باہر ہونا تلخ ہوتا ہے۔تصویر: Tobias Schwarz/AFP/Getty Images

یہ میچ مقررہ 90 منٹ میں ایک ایک گول سے برابر رہا، کیونکہ جرمنی کھیل کے نواسیویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہوا۔ تاہم میچ کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف کے آخر میں اسپین نے دوسرا گول کر کے فتح اپنے نام کر لی۔

جرمنی کی قومی ٹیم کی طرف سے اپنا آخری میچ کھیلنے والے کھلاڑی ٹونی کروس نے کہا کہ ہم نے ایک اچھا ٹورنامنٹ کھیلا لیکن جب آپ اتنے قریب ہوتے ہیں تو اس طرح باہر ہونا تلخ ہوتا ہے۔

پرتگال اور فرانس کے درمیان کھیلے گئے میچ کا ایک منظر
جمعہ پانچ جولائی کی شب دوسرا کوارٹر فائنل پرتگال اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا۔ جرمن شہر ہیمبرگ میں کھیلا گیا یہ میچ بھی مقررہ 90 منٹ میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔تصویر: Annegret Hilse/REUTERS

جمعہ پانچ جولائی کی شب دوسرا کوارٹر فائنل پرتگال اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا۔ جرمن شہر ہیمبرگ میں کھیلا گیا یہ میچ بھی مقررہ 90 منٹ میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اضافی وقت میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہوا تو فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں فرانس نے تین کے مقابلے میں پانچ گول کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

Fußball Euro 2024 | Türkische Fans mit Flaggen
تصویر: Akin Celiktas/Anadolu/picture alliance

یورو 2024ء فٹبال ٹورنامنٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنل آج چھ جولائی کی شام کھیلے جا رہے ہیں۔ پہلا میچ انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے مابین ہو گا جبکہ دوسرے میچ  میں ترکی اور نیدرلینڈ مدمقابل ہوں گے۔ اس دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں منگل نو جولائی کو کھیلے جانے والے دوسری سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

اس ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 14 جولائی کو جرمن دارالحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔

فٹ بال یورو کپ، اربوں ڈالر کا کاروبار

ا ب ا/ک م (اے ایف پی، اے پی)