1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آج یکم جنوری کو دنیا کی آبادی آٹھ ارب سے زیادہ ہو گئی

1 جنوری 2025

آج یکم جنوری کو دنیا کی آبادی تقریباﹰ 8.09 بلین تک پہنچ گئی۔ جب کہ بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔

https://p.dw.com/p/4oj7Z
ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم
ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا ہجومتصویر: Sankhadeep Banerjee/NurPhoto/picture alliance

فہرست میں بھارت سرفہرست ہے 2024 میں، بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا، جس کی تخمینہ 1.41 بلین آبادی تھی۔ بھارت نے 2023 میں چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

جنوری کے مہینے کے دوران دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں تقریباً 4.2 پیدائش اور 2.0 اموات متوقع ہیں۔

امریکی مردم شماری بیورو کے اندازوں کے مطابق، 2024 میں 71 ملین سے زیادہ افراد کے اضافے کے بعد، یکم جنوری 2025 کو دنیا کی آبادی 8.09 بلین تک پہنچ گئی ہے۔ 2024 میں، بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا، جو 1.41 بلین تھی۔

آبادی کا بڑھتا ہوا بوجھ اور پاکستانی شہروں کا مستقبل

بیورو نے کہا، "یکم جنوری 2025 کو دنیا کی متوقع آبادی 8,092,034,511 ہے جو کہ 2024 کے نئے سال کے دن سے 71,178,087 (0.89 فیصد) زیادہ ہے۔"

جنوری 2025 کے مہینے کے دوران دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں تقریباً 4.2 پیدائش اور 2.0 اموات متوقع ہیں۔

پچھلے سال 0.9 فیصد کی چھلانگ 2023 کے مقابلے میں تھوڑی کم تھی جب دنیا بھر میں انسانی آبادی میں 75 ملین کا اضافہ ہوا تھا۔

بھارت نے 2023 میں چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ دیا
بھارت نے 2023 میں چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ دیا تصویر: Andy Wong/AP Photo/picture alliance

'ورلڈ پاپولیشن کلاک'

امریکی مردم شماری بیورو آبادی کی رفتار کے لیے قلیل مدتی تخمینوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے خاطر ہر سال کے آخر میں آبادی کے تخمینے کی ایک نظر ثانی شدہ سیریز کو مدنظر رکھتا ہے۔

کیا بھارت آبادی کے چیلنج سے نمٹ سکتا ہے؟

ماہانہ تخمینوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد، روزانہ آبادی کی گھڑی کی قدریں انٹرپولیشن کے ذریعے اخذ کی جاتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہر کیلنڈر ماہ کے اندر، روزانہ عددی آبادی کی تبدیلی کو مستقل سمجھا جاتا ہے۔"

مردم شماری بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں اگلے مہینے ہر 9 سیکنڈ میں ایک پیدائش اور ہر 9.4 سیکنڈ میں ایک موت متوقع ہے۔ دریں اثنا، بین الاقوامی نقل مکانی سے ہر 23.2 سیکنڈ میں ملک کی آبادی میں ایک شخص کا اضافہ متوقع ہے۔

بین الاقوامی نقل مکانی سے ہر 23.2 سیکنڈ میں امریکہ کی آبادی میں ایک شخص کا اضافہ متوقع ہے
بین الاقوامی نقل مکانی سے ہر 23.2 سیکنڈ میں امریکہ کی آبادی میں ایک شخص کا اضافہ متوقع ہےتصویر: Ed Jones/AFP/Getty Images

سب سے زیادہ آبادی والے ممالک

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2024 تک، بھارت دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر سر فہرست ہے، جس کی آبادی 1,409,128,296 افراد (تقریباً 141 کروڑ) ہے۔

بھارت کے بعد چین کا نمبر آتا ہے جس کی آبادی 1,407,929,929 (تقریباً 140.8 کروڑ) ہیں۔

اس کے بعد امریکہ ہے، جس کی آبادی نئے سال کے پہلے دن 341,145,670 ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس میں سالانہ 2,640,171 افراد (0.78 فیصد) کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جولائی 2024 تک، سرفہرست 10 سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں بھارت، چین اور امریکہ کے بعد انڈونیشیا (281,562,465)؛ پاکستان (252,363,571); نائجیریا (236,747,130)؛ برازیل (220,051,512)؛ بنگلہ دیش (168,697,184)؛ روس (140,820,810)؛ اور میکسیکو (130,739,927) ہیں۔

چینی عورتیں بچے کیوں پیدا نہیں کرنا چاہتیں؟

ج ا ⁄ ص ز ( اے پی )‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍