You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
قطر
قطر مشرق وسطی کا ایک آزاد عرب ملک ہے۔
اس موضوع پر تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع پر تمام مواد
مصر: صحافیوں کو طویل سزائیں، دنیا حیران
ایک مصری عدالت نے عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کے صحافیوں کے خلاف دنیا بھر میں ہدف تنقید بننے والے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے تین صحافیوں کو سات سات سال جبکہ نو ملزمان کو ان کی غیر حاضری میں دس دس سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
’فٹ بال ورلڈ کپ کی ميزبانی کے ليے قطر نے رشوت نہيں دی‘
قطر نے 2022ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کی ميزبانی حاصل کرنے کے معاملے ميں رشوت دينے کے الزام کو مسترد کر ديا ہے۔ قبل ازيں ايک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ ميں دعویٰ کيا تھا کہ قطر کے ايک اعلی اہلکار نے اس سلسلے ميں رشوت دی تھی۔
امریکی فوجی کے بدلے پانچ افغان قیدی رہا
قطر کی ثالثی میں طے پانے والی ایک ڈرامائی ڈیل کے تحت پانچ برس سے طالبان کے زیر حراست ایک امریکی فوجی کو عسکریت پسندوں نے رہا کر دیا ہے۔ اس فوجی کے بدلے امریکا نے گوانتانامو کی جیل سے پانچ شدت پسندوں کو آزاد کر دیا ہے۔
قطر: گھریلو ملازماؤں کی دلخراش داستانیں
حقوقِ انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 23 اپریل کو جاری کردہ اپنے ایک جائزے میں خلیجی عرب ریاست قطر میں گھریلو ملازماؤں کی حالتِ زار کو موضوع بنایا ہے۔
نوح: باکس آفس پر سپر ہٹ
قدیمی مذہبی روایات میں بیان کردہ طوفان نُوح پر مبنی نئی فلم امریکا میں انتہائی کامیاب ہوئی ہے۔ فلم میں نُوح کا کردار رسل کرو نے ادا کیا ہے۔ پیراماؤنٹ فلمز کے مطابق کئی اسلامی ملکوں نے فلم پر پابندی عائد کر دی ہے۔
قطر اپنی پالیسیاں بدلے، سعودی عرب
سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ ریاض اور دوحہ کے درمیان مفاہمت صرف اُسی صورت میں ممکن ہو گی، جب قطر اپنی اُن پالیسیوں میں تبدیلیاں لائے گا، جو اِن دونوں ملکوں کے درمیان تنازعے کی وجہ بنی ہوئی ہیں۔
تین عرب ملکوں نے قطر سے اپنے سفیر واپس بلا لیے
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے آج بدھ کے روز احتجاجی طور پر خلیجی تعاون کی کونسل میں شامل عرب ریاست قطر سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔
’قيديوں کے تبادلے پر امريکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہوئے،‘ طالبان
طالبان کے ايک رکن نے دعوی کيا ہے کہ امريکی حراستی مرکز گوانتانامو بے میں مقید پانچ سينئر طالبان ارکان کے بدلے مغوی امریکی سارجنٹ بووی بیرگ ڈہل کی رہائی کے بارے ميں واشنگٹن کے ساتھ بالواسطہ بات چیت ہو چکی ہے۔
فرینڈز آف سیریا کا اجلاس اور جنیوا ٹو کانفرنس
آج پیرس میں فرینڈز آف سیریا کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ رواں مہینے جنیوا میں ہونے والے شام بارے امن کانفرنس کے سلسلے میں اس اجلاس کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ شامی اپوزیشن کا قومی اتحاد بھی شریک ہے۔
خلیجی تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ختم
چھ خلیجی ریاستوں کے درمیان تعاون کی کونسل کا دو روزہ اجلاس کویت کے دارالحکومت میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں شام میں موجود تمام غیر ملکی قوتوں کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
میرس وائرس کی افزائش عربستان کے اونٹوں میں
تازہ ریسرچ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بعض عرب ملکوں میں سانس کی بیماری میرس (MERS) کی وجہ سے ہلاک ہونے افراد میں پائے جانے والے وائرس نے اونٹوں میں افزائش پائی ہے۔
دبئی ایئر شو: کاروباری سودوں کے حصول میں بوئنگ کو برتری
دبئی ایئر شو ہر دو سال بعد متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک حصے پر منعقد کیا جاتا ہے۔ اِس ایئر شو کے انعقاد کا سلسلہ سن 1989 میں شروع کیا گیا تھا۔
قطر میں مزدوروں کا استحصال نہیں ہو رہا، نیپال
نیپالی اور قطر حکام نے حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے، جن کے مطابق قطر میں کام کرنے والے نیپالی مزدورں کو جان لیوا حالات کا سامنا ہے۔
قطر متعینہ نیپالی سفیر واپس بلا لی گئیں
قطر میں تعینات نیپال کی خاتون سفیر مایا کماری شرما کو ان کی طرف سے خیلج کی اس ریاست کو وہاں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لیے ’ایک کھلی جیل‘ قرار دیے جانے کے بعد کھٹمنڈو حکومت نے واپس بلا لیا ہے۔
مصر میں احتجاجی کیمپوں پر کریک ڈاؤن اور بین الاقوامی ردعمل
مصر میں قائم عبوری حکومت نے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے دو احتجاجی کیمپوں کو ختم کرنے کی جو کارروائی کی ہے، اُس کی کئی ملکوں نے مذمت کی ہے۔
قطر کی گرمی میں فٹ بال ورلڈ کپ ناممکن ہے، ڈائیک
فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گریگ ڈائیک نے کہا ہے کہ قطر میں شدید گرمی کے باعث وہاں 2022ء کے ورلڈ کپ کا انعقاد ’ناممکن‘ ہے۔
قطر میں انتقال اقتدار، کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں
قطر میں انتقال اقتدار کی وجہ سے اس چھوٹی سی خلیجی ریاست کے بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ پر کوئی فرق پڑنے کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔
جان کیری سہ روزہ دورے پر بھارت میں
امریکی وزیر خارجہ جان کیری قطر میں اپنی مصروفیات ختم کرنے کے بعد سہ روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تحفظ ماحول اور سلامتی کے معاملات سمیت متعدد اہم موضوعات پر بھارتی قیادت کے ساتھ تبادلہء خیال کریں گے۔
شامی باغیوں کی فوری امداد: فرینڈز آف سیریا کا فیصلہ
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فرینڈز آف سیریا کا اجلاس منعقد ہوا اور اس میں شامی باغیوں کی فوری امداد کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں گیارہ ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک تھے۔
قطر میں طالبان کے دفتر پر امریکا کا انتباہ
امریکا نے خبردار کیا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں مصالحت کے لیے مزید سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو انہیں قطر میں دفتر بند کرنے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے۔
قطر: طالبان کے دفتر سے پرچم ہٹا دیا گیا
افغانستان میں 12 برس سے جاری بحران کے خاتمے کی تازہ کوشش جمعرات کے روز قطر میں طالبان کے دفتر کے حوالے سے پیدا شدہ تنازعے کے باعث تعطل کا شکار ہو گئی اور امریکا اور طالبان کے درمیان ابتدائی مذاکرات میں تاخیر پیدا ہوگئی۔
قطر میں افغان طالبان کے نمائندہ دفتر کا قیام
افغانستان میں امن عمل کو تقویت دینے کے لیے آج سے عرب ریاست قطر میں طالبان کا ایک نمائندہ دفتر قائم ہورہا ہے۔ اس حوالے سے بات چیت سن 2011 میں شروع ہوئی تھی۔
طالبان کی میزبان ایران حکومت
طالبان کا ایک وفد ایرانی حکومت کی دعوت پر ایران پہنچا ہوا ہے۔ تہران حکومت کی دعوت پر ایران جانے والے طالبان وفد کے اس دورے کی تصدیق طالبان کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔
سنی ’شام کے جہاد‘ میں حصہ لیں، سنی عالم دین القرضاوی کی تلقین
مذہبی رہنما شیخ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد شیعہ صدراسد کی حکومت کے خلاف جاری جنگ میں باغیوں کا ساتھ دیں۔ ادھرالقصیر میں شامی فورسز اور باغیوں کے مابین جاری لڑائی میں شدت آتی جا رہی ہے۔
بشار الاسد پر بڑھتا ہوا عالمی دباؤ
قطر کے وزیر اعظم نے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کی ہمنوائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کے خاتمے کے لیے ایک سیاسی حل اور شامی عوام کی خواہش کا احترام ناگزیر ہے۔
انڈونیشیا کے لیے جرمن ٹینک
جرمنی نے انڈونیشیا کو 164 ٹینک بیچنے کی منظوری دے دی ہے۔ انڈونیشیا نے قبل ازیں ہالینڈ سے ٹینک فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جو گزشتہ برس وہاں انسانی حقوق کی صورت حال کے تناظر میں مسترد کر دی گئی تھی۔
قطر میں امن مذاکرات میں پیشرفت کے منتظر طالبان
طالبان حلقوں کا کہنا ہے کہ قطر میں بسنے والے طالبان رہنماؤں نے گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے کے دوران اس خلیجی ریاست میں امریکی حکام کے ساتھ افغانستان کے حوالے سے کوئی امن مذاکرات نہیں کیے اور نہ ہی جلد کوئی امکان ہے۔
قطر کا مصر کے لیے تین ارب ڈالر امداد کا اعلان
خلیجی ملک قطر نے مصر کو بڑھتے ہوئے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے مزید تین ارب ڈالر کی غیر مشروط امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
کیا طالبان قطر میں نمائندہ دفتر کھول پائیں گے؟
افغان طالبان ایک عرصے سے قطر میں ایک ایسا نمائندہ دفتر کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کا مقصد امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنا ہوگا۔ طالبان نمائندے 30 سے زیادہ ممالک کے نمائندوں سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
طالبان کے دفتر کے قیام پر مذاکرات کے لیے صدرکرزئی قطر میں
افغانستان کے صدر حامد کرزئی دو روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امن مذاکرات کے لیے اس خلیجی ریاست میں طالبان کا دفتر کھولنے پر مذاکرات کریں گے۔
شامی اپوزیشن، علاقائی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھلونا
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب لیگ کی 24 ویں سربراہ کانفرنس کے موقع پر منگل 26 مارچ کو شامی اپوزیشن کولیشن نے سرکاری طور پر شام کی نشست سنبھال لی۔ اِس سلسلے میں علاقائی طاقتوں بالخصوص قطر کا کردار ہدفِ تنقید بن رہا ہے۔
سرد جنگ قصہِ ماضی ، امن پھر بھی نہیں
بین الاقوامی تناز عات پر تحقیق کے لیے جرمن شہر ہائیڈل برگ میں قائم ادارے کے مطابق سن 2012ء میں دنیا بھر میں چھوٹے چھوٹے تنازعات کی تعداد 396 رہی، جو اُس سے پہلے سال کے مقابلے میں 11 زیادہ ہے۔
طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل جاری: کرزئی
افغان صدر حامد کرزئی نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان خلیجی ریاست قطر میں مذاکراتی عمل جاری ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے حامد کرزئی کے اس بیان کی تردید کر دی ہے۔
ایشین ہاکی چیمپئن شپ: پاکستان چیمپئن
خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان ہاکی ٹیم کے گلے شکوے
بدھ سے دوحہ میں شروع ہونیوالی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کےعلاوہ دفاعی چیمپئن بھارت، ملا ئشیا، جاپان، چین اور عمان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ماحولیات سے متعلق ہفتہ وار پروگرام 'دھرتی آسمان'
ماحولیاتی تنظیمیں دوحہ منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کر رہی ہیں۔ کیا متبادل ذرائع سے حاصل کی گئی توانائی کوئلے، تیل اور گیس جیسے معدنی وسائل پر انحصار کو ختم کر سکتی ہے؟
دوحہ ماحولیاتی کانفرنس، نتائج پر مایوسی
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ بارہ روزہ کانفرنس گزشتہ ویک اینڈ پر اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ اس کانفرنس سے زیادہ بڑی توقعات تو پہلے ہی وابستہ نہیں کی جا رہی تھیں تاہم اس کے نتائج پر بہرحال مایوسی ظاہر کی جا رہی ہے۔
قطر میں منعقدہ ’دوحہ کلائمٹ گیٹ وے‘ کامیاب
قطر میں تحفظ ماحول سے متعلق بارہ روزہ مذاکرات میں کیوٹو پروٹوکال کو 2020ء تک وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسے عالمی درجہء حرارت میں اضافے کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں ایک علامتی فتح قرار دیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کی ماحولیاتی مذاکرت اختتام کے قریب، مالیاتی ڈیل کا امکان صفر
زمین کے گرم ہوتے ماحول کو بہتر کرنے کے لیے ایک اور اقوام متحدہ کی کانفرنس اپنی منزل کو پہنچنے والی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کا کل آخری دن ہے۔
ماحولیات سے متعلق ہفتہ وار پروگرام 'دھرتی آسمان'
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چھبیس نومبر سے جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں غیر سرکاری تنظیموں کے بھی ہزاروں کارکن موجود ہیں اور ایک بین الاقوامی ادارہ کروڑوں انسانوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے۔
دوحہ کانفرنس: این جی اوز کا اثر و رسوخ
26 نومبر سے قطر کے دارالحکومت میں جاری ماحولیاتی کانفرنس اب اپنے دوسرے اور آخری ہفتے میں ہے۔ اگرچہ کانفرنس کی کارروائی بند کمروں میں ہو رہی ہے تاہم غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے پھر بھی بات چیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
قطر ميں اجلاس، موسمياتی تبديلياں زير بحث
پير سے قطر کے دارالحکومت دوحہ ميں موسميات اور ماحوليات کے موضوع پر مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے، جس ميں قريب دو سو ممالک کے مندوبين شرکت کر رہے ہيں۔
’شام ہی میں جیوں اور مروں گا‘، بشار الاسد
شامی صدر بشار الاسد نے روسی ٹی وی چینل ’رَشیا ٹوڈے‘ (RT) کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ شام سے فرار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
اردن میں شامی اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس
اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب ملک شام کی اپوزیشن کے مختلف دھڑوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت منحرف سابق وزیراعظم ریاض حجاب نے کی۔
قدرتی آفات کا خطرہ، ورلڈ رِسک انڈیکس
بدھ 12 ستمبر کو جرمن شہر بون میں جاری کیے جانے والے ورلڈ رِسک انڈیکس میں 173 ممالک کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کن ملکوں کے لیے زلزلوں، خشک سالی، طوفانوں یا سیلاب جیسی قدرتی آفات کی زد میں آنے کے زیادہ خطرات ہیں۔
شام میں ایرانی یرغمالیوں کی سلامتی کا ذمے دار امریکا ہے، تہران حکومت
ایران نے کہا ہے کہ وہ شام میں اپنے 48 یرغمالیوں کی زندگیوں کے لیے امریکا کو ذمے دار ٹھہرا رہا ہے۔ اسی دوران ایک شامی باغی گروپ کی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گولہ باری کے نتیجے میں اِن میں سے تین یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔
قطر اور ترکی زائرین کی رہائی کے لیے مدد کریں، ایران
تہران حکام نے قطر اور ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ دمشق سے اغوا کیے گئے ایرانی زائرین کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ ان شہریوں میں پاسدرانِ انقلاب کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
پیٹرزبرگ کلائمیٹ ڈائیلاگ: برلن ماحولیاتی کانفرنس
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے پیر کو برلن منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس میں شریک 35 ملکوں کے سفارتکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عملی اقدامات میں ناکامی پوری دُنیا کے لیے ہولناک نتائج کا باعث بنے گی۔
عرب اور غیر ملکی افواج کے شام میں داخلے کا وقت آ گیا ہے، قطر
قطر کے وزیر خارجہ شیخ حماد الثانی نے عرب وزرائے خارجہ سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ شام میں عرب اور غیر ملکی افواج بھیجی جائیں۔ دوسری جانب آج ہفتے کے روز کوفی عنان نے شامی صدر سے ملاقات بھی کی۔
طالبان سے مذاکرات: افغان وزیر خارجہ قطر جائیں گے
افغان وزیر خارجہ ظلمے رسول اگلے چند دنوں میں قطر کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں حکومتی نمائندوں سے مشاورت میں طالبان کے ساتھ مصالحت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 8
اگلا صفحہ